0
Tuesday 19 Jul 2016 19:49

ہیلری کلنٹن کی احمقانہ خارجہ پالیسی کے نتیجے میں داعش معرض وجود میں آئی، ڈونلڈ ٹرمپ

ہیلری کلنٹن کی احمقانہ خارجہ پالیسی کے نتیجے میں داعش معرض وجود میں آئی، ڈونلڈ ٹرمپ
اسلام ٹائمز – تسنیم نیوز ایجنسی کے مطابق امریکہ میں 2016ء میں ہونے والے صدارتی انتخابات میں ڈیموکریٹس کی جانب سے ممکنہ صدارتی امیدوار ڈونلڈ ٹرمپ نے دعوی کیا ہے کہ مشرق وسطی سے متعلق ہیلری کلنٹن کی غلط خارجہ پالیسی کے باعث تکفیری دہشت گرد گروہ معرض وجود میں آئے ہیں۔ انہوں نے تمام دہشت گرد گروہوں کے خلاف اعلان جنگ کرتے ہوئے کہا: "ہیلری کلنٹن نے احمقانہ خارجہ پالیسیاں اجرا کر کے داعش کی پیدائش کا زمینہ فراہم کیا ہے۔ ہیلری کلنٹن ان دہشت گرد گروہوں کی پیدائش کی ذمہ دار ہیں"۔

امریکی صدارتی امیدوار ڈونلڈ ٹرمپ نے سی بی سی نیوز چینل کو انٹرویو دیتے ہوئے مزید کہا کہ ہیلری کلنٹن امریکی وزیر خارجہ کا عہدہ سنبھالنے کی اہلیت نہیں رکھتی تھیں۔ ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا: "جب امریکی صدر براک اوباما اس خاتون (ہیلری کلنٹن) کو وزیر خارجہ بنا رہے تھے انہیں معلوم نہیں تھا کہ مشرق وسطی میں ان کی پالیسیوں اور "مشکل فیصلوں" کے کیا نتائج نکلیں گے۔ مجھے ایسا محسوس ہوتا ہے کہ اوباما نے ہیلری کلنٹن پر اندھا اعتماد کیا اور دھوکہ کھایا"۔

ڈونلڈ ٹرمپ نے داعش کے خاتمے سے متعلق اپنا منصوبہ بیان کرتے ہوئے کہا کہ وہ اس دہشت گرد گروہ کے خلاف بھرپور جنگ کا آغاز کریں گے۔ لیکن دوسری طرف ڈونلڈ ٹرمپ نے وعدہ کیا کہ داعش کے خلاف زمینی جنگ میں کم از کم امریکی فوجیوں کی شرکت کو یقینی بنایا جائے گا۔ انہوں نے کہا کہ ہم اپنے اتحادی ممالک سے انٹیلی جنس شیئرنگ کو بڑھائیں گے۔ ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا: "میں داعش کے خلاف جنگ میں انتہائی محدود زمینی فوج کا استعمال کروں گا اور اس کے بدلے میں چاہتا ہوں کہ ایسا غیرمعمولی انٹیلی جنس نظام بناوں جس کی ہمیں آج اشد ضرورت ہے اور ہم اس سے محروم ہیں"۔ انہوں نے دہشت گردی کے خلاف جنگ میں نیٹو کے کردار کی طرف اشارہ کرتے ہوئے کہا کہ امریکی اتحادیوں کو دہشت گردی کے خلاف جنگ میں شرکت بڑھانی چاہئے اور انہیں امریکہ کو اکیلا نہیں چھوڑنا چاہئے۔ ٹرمپ نے کہا کہ ہم نیٹو کی اس سے کہیں زیادہ حمایت کر رہے ہیں جتنی ہمیں اس کی حمایت کرنا چاہئے جبکہ بہت سے دیگر ممالک اپنی ذمہ داریاں صحیح طور پر انجام نہیں دے رہے۔

خبر کا کوڈ : 553970
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش