0
Saturday 19 Feb 2011 21:31

لاہور ہائی کورٹ میں ریمنڈ ڈیوس کو کوٹ لکھپت جیل سے شاہی قلعہ منتقل کرنے کی درخواست دائر

لاہور ہائی کورٹ میں ریمنڈ ڈیوس کو کوٹ لکھپت جیل سے شاہی قلعہ منتقل کرنے کی درخواست دائر
لاہور:اسلام ٹائمز۔ لاہور ہائی کورٹ میں امریکی ملزم ریمنڈ ڈیوس کو کوٹ لکھپت جیل سے شاہی قلعہ منتقل کرنے کی درخواست دائر کردی گئی ۔ہفتے کو مقامی وکیل علم دین غازی ایڈووکیٹ کی جانب سے دائر کی جانیوالی درخواست میں موقف اختیار کیا گیا ہے کہ دو پاکستانیوں کے قتل میں ملوث ریمنڈ ڈیوس کی کوٹ لکھپت جیل میں موجودگی کے باعث جیل سے متعدد قیدیوں کو دوسری جیلوں میں منتقل کر دیا گیا ہے جبکہ قیدیوں کے مقدمات کی کارروائی بھی متاثر ہو رہی ہے ۔ ریمنڈ ڈیوس سے ملنے کےلئے آنیوالے امریکی سفارتکاروں اور ملزم کے تحفظ کےلئے خصوصی اقدامات کے نتیجے میں جیل انتظامیہ کوبھی مشکلات درپیش ہیں۔
خبر کا کوڈ : 55525
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش