0
Wednesday 10 Aug 2016 07:29

اسلام آباد پشاور موٹروے پر کسٹمز انٹیلی جنس کی گاڑی کو حادثہ، 4 اہلکار جاں بحق

اسلام آباد پشاور موٹروے پر کسٹمز انٹیلی جنس کی گاڑی کو حادثہ، 4 اہلکار جاں بحق
اسلام ٹائمز۔ موٹروے پر باہتر انٹرچینج کے قریب کسٹمز انٹیلی جنس کی گاڑی کو پیش آنے والے حادثے میں 4 اہلکار جاں بحق ہوگئے۔ ذرائع کے مطابق کسٹمز انٹیلی جنس کے اہلکاروں نے اسلام آباد پشاور موٹروے پر چکری کے قریب اسمگلنگ کے سامان سے بھری گاڑی کا پیچھا کیا، اسی دوران باہتر انٹر چینج کے قریب انتہائی تیز رفتاری کے باعث گاڑی بے قابو ہوکر کھائی میں جاگری۔ جس کے نتیجے میں گاڑی میں سوار 4 اہلکار جاں بحق جب کہ ایک شدید زخمی ہوگیا۔ کسٹم حکام کا کہنا ہے کہ گاڑی کے حادثے میں کسٹمز انٹیلیجنس میں تعینات سپاہی محمد جمیل، محمد شکیل، اعجاز احمد اور ڈرائیور عامر حنیف جاں بحق ہوئے ہیں جب کہ زخمی انسپیکٹر گل نواز کو پمز اسپتال میں طبی امداد فراہم کی جارہی ہے تاہم اس کی حالت بی انتہائی تشویش ناک ہے۔
خبر کا کوڈ : 559393
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش