0
Wednesday 10 Aug 2016 13:30

دہشتگردوں کو کسی صورت بخشا نہیں جائیگا، ان کیخلاف جنگ کو آخری حد تک لیکر جائینگے، ثناء اللہ زہری

دہشتگردوں کو کسی صورت بخشا نہیں جائیگا، ان کیخلاف جنگ کو آخری حد تک لیکر جائینگے، ثناء اللہ زہری
اسلام ٹائمز۔ وزیراعلٰی بلوچستان ثناء اللہ زہری صوبائی وزیر داخلہ سرفراز بگٹی کے ہمراہ شہزاد خان کے گھر پہنچے، اہلخانہ سے تعزیت کی اور ایصال ثواب کے لئے فاتحہ خوانی بھی کی۔ وزیراعلٰی بلوچستان کا کہنا تھا کہ انہیں دہشت گردی کے واقعات میں اپنے پیاروں سے بچھڑنے کے غم کا احساس ہے، کیونکہ انہوں نے بھی دہشت گردی کے خلاف جنگ میں اپنے بیٹے اور بھائی کو کھویا ہے۔ وزیراعلٰی نے کہا کہ یہ جنگ سب کی جنگ ہے۔ وکلاء، سول سوسائٹی اور صحافیوں کو متحد ہو کر حالات کا مقابلہ اور دہشت گردی کا خاتمہ کرنا ہوگا۔ دہشت گردوں کو کسی صورت معاف نہیں کریں گئے۔ ان کا کہنا تھا کہ یہ فیصلہ کر لیا ہے کہ صوبے میں دہشت گرد یا امن پسند لوگ رہیں گئے۔ وزیراعلٰی بلوچستان نے اس موقع پر کیمرہ مین شہزاد خان کی بیوہ اور بھائی کو ملازمت دینے کا اعلان کیا۔

اس سے پہلے کمانڈر سدرن کمانڈ لیفٹیننٹ جنرل عامر ریاض بھی تعزیت کے لیے "آج" ٹی وی کے کیمرہ مین شہزاد خان کے گھر پہنچے اور لواحقین سے تعزیت کی۔ جنرل عامر ریاض نے مرحوم کے ایصال ثواب کے لئے فاتحہ خوانی بھی کی۔ لیفٹیننٹ جنرل عامر ریاض نے شہزاد کے بچوں کو پیار کیا۔ تین سالہ عبیرا نے لیفٹیننٹ جنرل عامر ریاض کی وردی پر لگے پاکستانی پرچم کے بیج میں دلچسپی دکھائی تو لیفٹیننٹ جنرل نے بچی کو پیار کرتے ہوئے فوری طور پر بیج اتار کر بچی کو دیا۔ ان کا کہنا تھا کہ دہشت گردوں کو منطقی انجام تک پہنچایا جائے گا۔ شہداء کا خون رائیگاں نہیں جانے دیں گے۔

دیگر ذرائع کے مطابق وزیراعلٰی بلوچستان نواب ثناء اللہ زہری نے کہا ہے کہ اب دہشت گردوں کے خلاف جنگ کو آخری حد تک لے کر جائیں گے، ان دہشت گردوں کو کسی صورت بخشا نہیں جائے گا۔ یہ بات انہوں نے آج ٹی وی کے کیمرہ مین شہزاد خان کے اہل خانہ سے اظہار تعزیت کے موقع پر گفتگو میں کہی۔ وزیراعلٰی کا کہنا تھا کہ سانحہ سول اسپتال میں جاں بحق ہونے والے سارے اپنے لوگ ہیں، وہ جس درد سے گزر رہے ہیں، وہ صرف وہ ہی جانتے ہیں۔ نواب ثناء اللہ زہری کیمرہ مین شہزاد کے بچوں سے ملتے وقت آبدیدہ بھی ہوگئے۔
خبر کا کوڈ : 559509
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش