0
Saturday 13 Aug 2016 08:11

نجی سکولز،کالجز،ہسپتالوں ،پٹرول پمپس اور سکیورٹی کمپنیز کیخلاف کارروائی کا فیصلہ

نجی سکولز،کالجز،ہسپتالوں ،پٹرول پمپس اور سکیورٹی کمپنیز کیخلاف کارروائی کا فیصلہ
اسلام ٹائمز۔ محکمہ محنت و افرادی قوت کا، مزدور کی کم سے کم اجرت پر عملدرآمد نہ کرنے والے نجی سکولز، کالجز، ہسپتال، پٹرول پمپس اور سکیورٹی کمپنیز کیخلاف کارروائی کا فیصلہ، ذمہ دار ذرائع کے مطابق محکمہ محنت و افرادی قوت کا، مزدور کی کم از کم اجرت 14 ہزار روپے ماہانہ کو ہر صورت یقینی بنانے کیلئے عملی اقدامات کا آغاز کر دیا ہے اور اس سلسلے میں مختلف ٹیمیں تشکیل دے دی گئی ہیں۔ پہلے مرحلے میں نجی سکولز، کالجز، ہسپتال، پٹرول پمپس اور سکیورٹی کمپنیز کے ملازمین کی تنخواہوں کا جائزہ لیا جائے گا، اور جو کوئی بھی کم سے کم تنخواہ اجرت کے قانون پر عملدرآمد نہیں کرے گا، اس کے خلاف بھرپور کارروائی عمل میں لائی جائے گی۔ قابل اعتماد ذرائع کے مطابق اس سلسلے میں مختلف ٹیمیں تشکیل دے دی گئی ہیں، جو روزانہ کی بنیاد پر کارروائی کریں گی اور جو کوئی بھی قانون کی خلاف ورزی کرے گا، اس کے خلاف لیبر ایکٹ کے تحت کارروائی عمل میں لائی جائے گی، جبکہ نجی سکولز، کالجز، ہسپتالوں، پٹرول پمپس، نجی سکیورٹی کمپنیز کے مالکان کو پابند کیا جائے گا کہ وہ ملازمین کی تنخواہیں بینکوں کے ذریعے دیں، تاکہ انکا باقاعدہ ریکارڈ ہو اور معلوم ہوسکے گا کہ کون کم سے کم اجرت پر عملدرآمد کر رہا ہے اور کون نہیں۔
خبر کا کوڈ : 560072
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش