0
Tuesday 16 Aug 2016 00:16

بھارت بلوچستان میں دہشتگردی کو ہوا دینے میں ملوث ہے، سرتاج عزیز

بھارت بلوچستان میں دہشتگردی کو ہوا دینے میں ملوث ہے، سرتاج عزیز
اسلام ٹائمز۔ مشیر امور خارجہ سرتاج عزیز کا کہنا ہے کہ بھارت بلوچستان میں دہشتگردی کو ہوا دینے میں ملوث ہے۔ مسئلہ کشمیر کو گولیوں کے ذریعے نہیں دبایا جاسکتا۔ ہزاروں کشمیری حق خودارادیت کیلئے روزانہ احتجاج کر رہے ہیں۔ بھارتی وزیراعظم نریندر مودی کے بیان پر مشیر خارجہ سرتاج عزیز نے سخت ردعمل کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ ہزاروں نہتے کشمیری حق خود ارادیت کیلئے روزانہ احتجاج کر رہے ہیں، لیکن وزیراعظم مودی مقبوضہ کشمیر کے المیے سے عالمی توجہ ہٹانے کی کوشش کر رہے ہیں۔ مقبوضہ وادی میں مسلسل کرفیو نافذ ہے اور گزشتہ سینتیس روز سے میڈیا بلیک آوٹ ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ بھارت کو یہ تسلیم کرنا ہوگا کہ گولیوں کے ذریعے مسئلہ کشمیر کو دبایا نہیں جا سکتا۔ اس مسئلے کا واحد حل پاکستان اور بھارت میں سنجیدہ مذاکرات ہیں۔ مشیر امور خارجہ نے بھارتی وزیراعظم پر سخت تنقید کی اور کہا کہ بلوچستان سے متعلق مودی کا بیان اس بات کا کھلا ثبوت ہے کہ "را" بلوچستان میں تخریب کاری میں ملوث ہے۔
خبر کا کوڈ : 560810
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش