0
Friday 19 Aug 2016 00:37

نیب ایگزیکٹو بورڈ نے کرپشن کے سات مقدمات کی انکوائریاں کرنے کی منظوری دیدی

نیب ایگزیکٹو بورڈ نے کرپشن کے سات مقدمات کی انکوائریاں کرنے کی منظوری دیدی
اسلام ٹائمز۔ نیب ایگزیکٹو بورڈ نے کرپشن کے سات مقدمات کی انکوائریاں کرنے کی منظوری دیدی ہے۔ پیٹرولیم مصنوعات کی خریداری میں خردبرد پر پی ایس او افسران، دو ساٹھ کنال اراضی میں خرد برد پر خیبرپختونخوا کے سابق وزیر محنت شیر اعظم کے خلاف اور آمدن سے زائد اثاثے بنانے پر سندھ کے سابق وزیر ایکسائز گیان چند کے خلاف انکوائری کی منظوری دیدی گئی۔ چیئرمین نیب قمرزمان چوہدری کی زیرصدارت نیب ایگزیکٹو بورڈ کا اجلاس ہوا جس میں سات مختلف مقدمات کی انکوائریاں کرنے کی منظوری دیدی گئی۔ نیب نے کیپیٹل ویژن سیکیورٹیز کے ڈایکٹرز اور اسپانسرز اور داتا لوبری کنٹ کے مالکان کے خلاف انکوائری کی منظوری دی، داتا لوبری کنٹ کمپی کے مالکان پر 5 کروڑ 29لاکھ کے قرض پر جان بوجھ کر ڈیفالٹ کرنے کا الزام ہے۔ نیب نے پیٹرولیم مصنوعات کی خریداری میں خردبرد پر پی ایس او افسران کے خلاف انکوائری کی بھی منظوری دیدی۔

نیب کے مطابق پی ایس او افسران نے قومی خزانے کو کروڑوں روپے نقصان پہنچایا، اسی طرح سندھ کے سابق وزیر ایکسائز گیان چند کے خلاف بھی انکوائری کی منظوری دیدی گئی ہے۔ گیان چند پر آمدن سے زائد اثاثے بنانے کا الزام ہے، سندھ زرعی ڈیپارمنٹ افسران کے خلاف انکوائری کی منظوری بھی دی گئی۔ ٹرایکٹر اسکیم میں اسبسڈی کے نام پر قومی خزانے کو کروڑوں روپے نقصان پہنچایا گیا۔ نیب نے سابق ممبر سندھ اسمبلی غلام قادر پلیجو کے خلاف آمدن سے زائد اثاثہ بنانے پر انکوائری کی بھی منظوری دی۔ نیب نے این ایچ اے اور فیڈرل گورنمنٹ اپملائیز ہاوسنگ فاونڈیشن کے افسران کے تحقیقات کی منظوری دیدی۔ اسی طرح خیبرپختونخوا کے سابق وزیر محنت شیر اعظم اور سردار حیات خان مندوخیل کے خلاف بھی انکوائری کی منظوری دے دی گئی۔ شیراعظم پر 260 کنال اراضی میں خردبرد کا الزام ہے۔ اسی طرح ولی خان یونیورسٹی کے افسران کے خلاف انکوائری کی بھی منظوری دی گئی۔
خبر کا کوڈ : 561532
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش