0
Sunday 21 Aug 2016 15:36

چینی شہری حج کرنے کیلئے سائیکل پر سعودی عرب پہنچ گیا

چینی شہری حج کرنے کیلئے سائیکل پر سعودی عرب پہنچ گیا
اسلام ٹائمز۔ عرب ذرائع ابلاغ کے مطابق چین سے تعلق رکھنے والے مسلمان شہری محمد ماپائو حج کرنے کیلئے سائیکل پر سعودی عرب پہنچ گئے۔ تفصیلات کے مطابق انہوں نے 8 ہزار 150 کلو میٹر کا سفر طے کیا ہے، طائف پہنچنے پر چینی عازم حج کا مقامی شہریوں نے پرتپاک استقبال کیا ہے۔ ماپائو کا کہنا تھا کہ سائیکل پر اس کا طویل سفر کئی حوالوں سے یادگار رہے گا، مختلف ممالک سے گزرتے ہوئے قدرتی حسن کے نظارے دیکھے مگر سعودی عرب کے تاریخی مقامات کی زیارت سے حاصل ہونے والا روحانی سکون ہمیشہ یاد رہے گا۔
خبر کا کوڈ : 562083
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش