0
Monday 22 Aug 2016 00:31

قصاص مارچ و دھرنا 28 اگست مزار قائد تا تبت سینٹر ہوگا، تاریخ ساز مارچ کے انتظامات و تیاریوں کیلئے دس کمیٹیاں تشکیل

قصاص مارچ و دھرنا 28 اگست مزار قائد تا تبت سینٹر ہوگا، تاریخ ساز مارچ کے انتظامات و تیاریوں کیلئے دس کمیٹیاں تشکیل
اسلام ٹائمز۔ پاکستان عوامی تحریک کراچی کا مشاورتی اجلاس پی اے ٹی کراچی کے صدر سید علی اوسط کی صدارت میں ڈویثرنل سیکرٹریٹ گلشن اقبال میں ہوا۔ اجلاس میں پاکستان عوامی تحریک کے تمام فورمز کے صدور و جنرل سیکرٹریز نے شرکت کی۔ اجلاس میں فیصلہ کیا گیا پاکستان عوامی تحریک کراچی کا قصاص مارچ و دھرنا 28 مارچ اتوار دن 2 بجے مزار قائد تا تبت سینٹر تک ہوگا۔ ریلی کی قیادت پی اے ٹی کراچی کے صدر سید علی اوسط کریں گے جبکہ عوامی مسلم لیگ کے سربراہ شیخ رشید احمد خصوصی شرکت کریں گے، پاکستان عوامی تحریک کے مرکزی نائب صدر ڈاکٹر ایم ضمیر خصوصی خطاب کریں گے۔ ریلی کو تاریخ ساز بنانے کیلئے دس کمیٹیاں تشکیل دی گئی ہیں جن میں انتظامی کمیٹی کے انچارج اطہر جاوید صدیقی، میڈیا کمیٹی کے انچارج الیاس مغل، سیکورٹی کے انچارج اسحاق ملک، کورآرڈینیشن کمیٹی کے انچارج سید ظفر اقبال، تنظیمی کمیٹی کے انچارج ایم جے علی ہونگے، 28 اگست ہونے والی ریلی میں تمام سیاسی، مذہبی، سماجی، انسانی حقوق کی تنظیموں کو شرکت دی جائے گی۔
خبر کا کوڈ : 562187
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش