0
Monday 29 Aug 2016 16:20

عراق میں دہشتگردوں کے دن گنے جا چکے، صوبہ کربلا میں دہشتگردانہ بم دھماکے قابل مذمت ہیں، بہرام قاسمی

عراق میں دہشتگردوں کے دن گنے جا چکے، صوبہ کربلا میں دہشتگردانہ بم دھماکے قابل مذمت ہیں، بہرام قاسمی
اسلام ٹائمز۔ اسلامی جمہوری ایران نے عراق کے صوبہ کربلا میں دہشت گردانہ بم دھماکوں کی شدید مذمت کی ہے۔ ایران کی وزارت خارجہ کے ترجمان بہرام قاسمی نے تکفیری دہشت گرد گروہ داعش کی جانب سے صوبہ کربلا کے شہر عین تمر میں شادی کی ایک تقریب میں کئے جانے والے دہشت گردانہ بم دھماکوں کی مذمت کرتے ہوئے کہا کہ عراق میں دہشت گردوں کے دن گنے جا چکے ہیں۔ وزارت خارجہ کے ترجمان نے اس گھناؤنے اور انسانیت سوز اقدام میں جاں بحق ہونے والوں کے لواحقین، عراقی عوام اور حکومت سے ہمدردی کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ تکفیری دہشت گرد ایک ایسے وقت اس قسم کے اقدامات انجام دے رہے ہیں، جب وہ خود بھی جانتے ہیں کہ عراق میں ان کے دن ختم ہوچکے ہیں۔ ان کا کہنا تھا کہ اس قسم کے دہشت گردانہ اقدامات عراقی فوج اور عوامی رضاکار فورس کے ہاتھوں مسلسل شکست کا ردعمل ہیں۔ ایران کی وزارت خارجہ کے ترجمان نے کہا کہ اسلامی جمہوریہ ایران کو توقع ہے کہ عراقی عوام، حکومت، فوج اور عوامی رضاکار فورس کی مدد سے عراق اور علاقے سے دہشت گردی کا جلد سے جلد خاتمہ ہو جائے گا۔ صوبہ کربلا کے شہر عین تمر میں اتوار اور پیر کی درمیانی رات شادی کی ایک تقریب میں دہشت گردانہ بم دھماکوں میں اٹھارہ عام شہری جاں بحق اور درجنوں دیگر زخمی ہوگئے تھے۔
خبر کا کوڈ : 563983
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش