0
Saturday 3 Sep 2016 14:31

462 ارب کی کرپشن، ڈاکٹر عاصم کیخلاف مقدمے کی سماعت بغیر کارروائی ہی ملتوی

462 ارب کی کرپشن، ڈاکٹر عاصم کیخلاف مقدمے کی سماعت بغیر کارروائی ہی ملتوی
اسلام ٹائمز۔ سابق مشیر پیٹرولیم اور پیپلز پارٹی کے شریک چیئرمین آصف علی زرداری کے انتہائی قریبی ساتھی ڈاکٹر عاصم حسین کے خلاف 462 ارب روپے کی کرپشن سے متعلق کیس کی سماعت کسی کارروائی کے بغیر ہی ملتوی کر دی گئی۔ تفصیلات کے مطابق کراچی کی احتساب عدالت میں ڈاکٹر عاصم کے خلاف 462 ارب روپے کی کرپشن سے متعلق کیس کی سماعت ہوئی۔ سماعت کے دوران ڈاکٹر عاصم کو پیش نہ کیا جا سکا، تاہم جیل حکام کی جانب سے ڈاکٹر عاصم کی بیماری سے متعلق رپورٹ جمع کرائی گئی، جس میں کہا گیا کہ ڈاکٹر عاصم کی طبیعت ناساز ہے، اس لئے انہیں پیش نہیں کیا جا سکتا۔ سماعت کے دوران فریقین کے وکلا پیش نہ ہوئے۔ فاضل جج کے استفسار پر عدالت کو بتایا گیا کہ وکلا برادری نے گزشتہ روز مردان میں ہونے والی دہشت گردی کے خلاف ہڑتال کر کھی ہے۔ عدالت نے وکلا کی ہڑتال کے باعث سماعت 8 ستمبر تک ملتوی کر دی۔
خبر کا کوڈ : 564842
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش