0
Sunday 4 Sep 2016 23:59

نیشنل بینک کیجانب سے پاک چین بارڈر پر دنیا کی بلند ترین سطح پر اے ٹی ایم مشین نصب

نیشنل بینک کیجانب سے پاک چین بارڈر پر دنیا کی بلند ترین سطح پر اے ٹی ایم مشین  نصب
اسلام ٹائمز۔ نیشنل بینک آف پاکستان کی جانب سے پاک چین بارڈر پر دنیا کی بلند ترین اے ٹی ایم مشین کا افتتاح اگلے ہفتے کیے جانے کا امکان ہے۔ تفصیلات کے مطابق پاکستان کے سب سے بڑے کمرشل بینک نیشنل بینک کی جانب سے خنجراب کے مقام پر پاک چین بارڈر کے پاس دنیا کی بلند ترین سطح پر اے ٹی ایم مشین قائم کر دی گئی ہے۔ یہ اے ٹی ایم سطح سمندر سے 4600 میٹر کی بلندی پر قائم کی گئی ہے، اس اے ٹی ایم مشین کا افتتاح اگلے ہفتے کر دیے جانے کا امکان ہے۔ اس اے ٹی ایم مشین کی تنصیب کے بعد تاجروں بلخصوص مقامی تاجروں کے لیے کرنسی کے حصول میں آسانی ہوگی۔
خبر کا کوڈ : 565242
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش