0
Tuesday 6 Sep 2016 17:50

پاکستان ناقابل تسخیر ایٹمی قوت ہے، اس کی طرف سازشی نگاہ سے دیکھنے والے غلط فہمی میں نہ رہے، میاں سہیل احمد

پاکستان ناقابل تسخیر ایٹمی قوت ہے، اس کی طرف سازشی نگاہ سے دیکھنے والے غلط فہمی میں نہ رہے، میاں سہیل احمد
اسلام ٹائمز۔ جماعة الدعوة ضلع ملتان کے مسئول میاں سہیل احمد نے کہا ہے کہ ماہِ ستمبر ہماری ملی تاریخ میں دفاع ہی نہیں فتح بھی ہے۔ پاک افواج نے بھارت پر واضح کردیا تھا کہ پاکستان ایک نظریاتی ملک ہے، اسے شکست دینا آسان نہیں۔ بنگلہ دیش میں جماعت اسلامی رہنمائوں کی پھانسی سے حسینہ واجد حکومت کی ریاستی دہشت گردی کھل کر واضح ہوگئی ہے۔ مقبوضہ کشمیر سے بنگلہ دیش تک پاکستان کا نعرہ بلند کرنے والوں کو قتل کیا جا رہا ہے۔ سلامتی کونسل اور عالمی برادری دہری پالیسی ترک کر کے بدترین مظالم کا سلسلہ روکے۔ انہوں نے اپنے بیان میں کہا کہ پاکستان کلمہ طیبہ کی بنیاد پر وجود میں آیا ہے، اسے ٹکڑے کر دینے کا خواب دیکھنے والے خود بکھر جائیں گے۔ پاکستان ناقابل تسخیر ایٹمی قوت ہے، اس کی طرف سازشی نگاہ سے دیکھنے والے غلط فہمی میں نہ رہے۔ پاکستانی قوم افواج پاکستان کی پشت پر کھڑی ہے، بیس کروڑ عوام ملک کے نظریاتی و جغرافیائی سرحدوں کا تحفظ کرنا جانتے ہیں۔ میاں سہیل احمد نے کہا کہ بنگلہ دیش میں میر قاسم علی کی پھانسی عدالتی قتل ہے، بنگلہ دیش سہ فریقی معاہدے کی سنگین خلاف ورزیاں کر رہا ہے۔ حکومت پاکستان کو اس پر خاموشی اختیار کرنے کی بجائے مضبوط کردار ادا کرنا ہوگا۔ سری نگر سے ڈھاکہ تک پاکستان کا پرچم بلند رکھنے والوں کو بزور قوت دبایا جا رہا ہے۔ ان کا مزید کہنا تھا کہ نریندر مودی اور حسینہ واجد کو سمجھ لینا چاہیے کہ ظلم و جبر کے ذریعے محبان پاکستان کو شکست نہیں دی جاسکتی۔ کشمیر کی تحریک آزادی کو نہ پہلے کبھی کچلا جاسکا اور نہ ہی اب کوئی کچل سکتا ہے۔ آزادی کشمیریوں کا حق ہے اور وہ اسے چھین کر لیں گے۔
خبر کا کوڈ : 565655
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش