0
Tuesday 6 Sep 2016 18:39

ضرب عضب سالمیت پاکستان کی جنگ ہے، شہداء کو سلام پیش کرتے ہیں، علامہ اقتدار حسین نقوی

ضرب عضب سالمیت پاکستان کی جنگ ہے، شہداء کو سلام پیش کرتے ہیں، علامہ اقتدار حسین نقوی
اسلام ٹائمز۔ مجلس وحدت مسلمین جنوبی پجاب کے سیکرٹری جنرل علامہ سید اقتدار حسین نقوی نے یوم دفاع کے حوالے سے منعقدہ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا ہے کہ ضرب عضب پاکستان کی سلامتی کی جنگ ہے جسے پاک فوج کے جوانوں نے بڑی بہادری سے لڑا ہے اور شمالی علاقہ جات کو دہشت گردوں کے نرغے سے آزاد کرایا ہے۔ ضرب عضب میں شہید ہونے والے آفیسرز اور جوان قوم کا سرمایہ اور فخر ہے پوری قوم شہداء کو سلام پیش کرتی ہے۔ انہوں نے کہا پاک آرمی دنیا کی بہترین آرمی ہے جو جذبہ جہاد و شہادت سے سرشار ہے۔ یہی پاک فوج ہے جس نے 1965 ء میں دشمن کی اپنے سے کئی گنا بڑی آرمی کو شکست فاش دی۔ پاک آرمی نے جس طرح شمالی علاقہ جات میں آپریشن ضرب عضب کے ذریعے دہشت گردوں کا قلع قمع کیا ہے اسی طرح پنجاب میں بھی ضرب عضب شروع کرنے کی ضرورت ہے۔ کیونکہ پنجاب کے بیشتر علاقے دہشت گردوں کے بیس کیمپ کام کر رہے ہیں اور حکمران انکی سرپرستی کر رہے ہیں۔ جب تک پنجاب سے دہشت گردی کے اڈے ختم نہیں کئے جائیں گے اس وقت تک ملک سے دہشت گردی کا کامل خاتمہ ممکن نہیں ہے۔ آج پوری قوم پاک فوج کے ساتھ شانہ بشانہ کھڑی ہے اور جنرل راحیل شریف سے امیدیں وابستہ کئے ہوئے ہے کہ وہ ملکی سالمیت کا یہ مشن پایہ تکمیل تک پہنچائیں گے۔
خبر کا کوڈ : 565673
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش