0
Thursday 8 Sep 2016 18:54

پاکستان توڑنے کی باتیں کرنیوالوں کو قانون کے مطابق سزا دلوائی جائے، علامہ مجاہد عبدالرسول

پاکستان توڑنے کی باتیں کرنیوالوں کو قانون کے مطابق سزا دلوائی جائے، علامہ مجاہد عبدالرسول
اسلام ٹائمز۔ سنی تحریک کے ڈویژنل صدر علامہ مجاہد عبدالرسول خان نے لاہور میں علما و مشائخ کے وفد سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ وفاقی وزیر داخلہ چودھری نثار علی خان برطانوی حکومت سے الطاف حسین کی حوالگی کا مطالبہ کریں، حکومت قانون نافذ کرنیوالے اداروں کو اندھے کنویں میں نہ دھکیلے، قوم جاننا چاہتی ہے کہ پاکستان کو گالیاں دینے اور پاکستان مخالف نعرے لگوانے والوں کو حکومت نے کیوں رہا کروایا ہے؟ فاروق ستار اور دیگر ایم کیو ایم کے رہنماؤں کو حکومت کی پشت پناہی حاصل ہے، چودھری نثار قوم کو بیوقوف بنانے کی کوشش نہ کریں، پاکستان کو توڑنے کی بات کرنیوالوں کو آئین اور قانون کے مطابق سزا دلوائی جائے۔ انہوں نے کہاکہ امریکہ اور بر طانیہ پاکستان سے اپنے مجرموں کے لے جا سکتے ہیں تو پاکستان اپنے قومی مجرموں کو برطانیہ سے کیوں نہیں لا سکتا۔ انہوں نے کہاکہ حکومت محض بیان بازی سے کام چلانے کی بجائے مجرموں کو انصاف کے کٹہرے میں لائے، ایم کیو ایم کے قائد اور تمام وہ لیڈرز جو پاکستان مخالف نعرہ بازی کرنے اور کروانے میں ملوث ہیں ان کو فوری گرفتار کیا جائے۔ انہوں مطالبہ کیا کہ جن حکومتی اہلکاروں کو سفارش پر پاکستان کے مخالفین رہا کیا گیا ہے ان کو بے نقاب کیا جائے۔
خبر کا کوڈ : 566240
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش