0
Thursday 8 Sep 2016 22:45

کراچی، پی ایس 127 کا ضمنی انتخاب، ایم کیو ایم پاکستان کا پیپلز پارٹی پر دھاندلی کا الزام

کراچی، پی ایس 127 کا ضمنی انتخاب، ایم کیو ایم پاکستان کا پیپلز پارٹی پر دھاندلی کا الزام
اسلام ٹائمز۔ ایم کیو ایم پاکستان کی رابطہ کمیٹی کے رکن اور سندھ اسمبلی میں قائد حزب اختلاف خواجہ اظہار الحسن اور سنیٹر نسرین جلیل نے صوبائی اسمبلی کے حلقہ 127 ملیر کے الیکشن میں دھاندلی کے الزامات عائد کئے ہیں جبکہ پیپلز پارٹی کے نجمی عالم نے دھاندلی کی تردید کی ہے۔ تفصیلات کے مطابق ملیر میں ضمنی انتخابات کے موقع پر ایم کیو ایم کے رہنما خواجہ اظہار الحسن نے پیپلز پارٹی پر دھاندلی کا الزام عائد کردیا۔ سینیٹر نسرین جلیل نے کہا کہ ایم کیو ایم سے اسکا مینڈیٹ چھیننے کی کوشش کی جارہی ہے، لوگ گھبرائیں نہیں، دودھ کا دودوھ پانی کا پانی ہوجائے گا، حقیقی کے کارکنان علاقے میں شر پھیلا رہے ہیں ایک دہشت کی فضا قائم کی گئی ہے، کارکنان کو مارا پیٹا گیا اور یہاں موجود کیمپس اکھاڑ دیئے گئے۔ انہوں نے کہا کہ لوگوں کو کیمپ میں ہونا چاہیئے لیکن وہ فٹ پاتھ پر ہیں، ہمارے لوگ فٹ پاتھ پر بیٹھ کر پرچیاں بنانے پر مجبور ہیں، رینجرز کی موجودگی میں ایک شخص کو تشدد کا نشانہ بنایا گیا۔ دوسری جانب پیپلز پارٹی کے رہنما نجمی عالم نے خواجہ اظہار کے الزامات کی تردید کی اور کہا کہ متحدہ کو اپنے اعمال کی وجہ سے شکست نظر آرہی ہے، ایم کیو ایم کو جس الیکشن کی عادت ہے آج وہ نہیں ہورہا۔
خبر کا کوڈ : 566261
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش