0
Saturday 10 Sep 2016 15:04

کراچی میں عیدالاضحیٰ پر دہشتگردی کا بڑا منصوبہ ناکام، کالعدم تنظیم کے 3 اہم کمانڈر گرفتار

کراچی میں عیدالاضحیٰ پر دہشتگردی کا بڑا منصوبہ ناکام، کالعدم تنظیم کے 3 اہم کمانڈر گرفتار
اسلام ٹائمز۔ شہر قائد مں عیدالاضحیٰ پر تباہی کا بڑا منصوبہ ناکام بنا دیا گیا، پولیس نے بڑی کارروائی کے دوران کالعدم تنظیم کے تین اہم کمانڈر گرفتار کرلئے۔ تفصیلات کے مطابق کراچی میں عید الاضحیٰ کے موقع پر تباہی کا بڑا منصوبہ ناکام بنا دیا گیا۔ گلشن اقبال پولیس نے خفیہ اطلاع پر مڈنائٹ آپریشن کرکے کالعدم دہشتگرد تنظیم کے تین اہم کمانڈر گرفتار کر لئے۔ گرفتار دہشگردوں سے اسلحہ بھی برآمد کر لیا گیا۔ دہشگردوں نے گلشن اقبال میں واقع مدینہ کالونی میں پناہ لے رکھی تھی۔ ایس ایچ او صفدر مشوانی کے مطابق گرفتار دہشتگردوں میں عبیداللہ انور، بخت بلند شاہ اور عازب امتیاز شامل ہیں۔ پولیس کا دعویٰ ہے کہ گرفتار کمانڈرز عید سے قبل کراچی میں بڑی تخریب کاری کی منصوبہ بندی کر رہے تھے۔
خبر کا کوڈ : 566511
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش