0
Sunday 11 Sep 2016 09:18

راجہ فاروق سے آسٹریلین ہائی کمشنر کی ملاقات

راجہ فاروق سے آسٹریلین ہائی کمشنر کی ملاقات
اسلام ٹائمز۔ آسٹریلین ہائی کمشنر مارگریٹ ایڈمسن نے مظفرآباد میں وزیراعظم آزاد کشمیر راجہ فاروق خان سے ملاقات کی۔ وزیراعظم نے آسٹریلین ہائی کمشنر کے ساتھ تحریک آزادی کشمیر کے تناظر میں بات چیت کی اور مقبوضہ کشمیر میں انسانی حقوق کی سنگین پامالیوں سے آگاہ کیا۔ وزیراعظم نے کہا کہ عورتوں اور بچوں کو تاریخ کے بدترین تشدد کا نشانہ بنایا جا رہا ہے۔ نوجوان نسل کی ٹارگٹ کلنگ جاری ہے۔ مقبوضہ کشمیر کی صورتحال مہذب دنیا کیلئے لمحہ فکریہ ہے۔ عالمی برادری بھارتی مظالم کا نوٹس لے۔ آسٹریلین ہائی کمشنر نے کہا کہ بھارت مسئلہ کشمیر کو ایک تنازعہ سمجھے اور مذاکراتی عمل کے ذریعے حل کیا جائے۔ انہوں نے کہا کہ آسٹریلیا ہندوستان اور پاکستان کے درمیان نیوکلیئر سپلائر گروپ کی منصفانہ تقسیم کے حوالے سے اپنا کردار ادا کرے گا۔ قبل ازیں وزیراعظم سے گزیٹڈ آفیسرز ایسوسی ایشن کے وفد نے ملاقات کی۔ وزیراعظم فاروق خان نے کہا کہ افسران مشنری جذبے سے خدمت خلق کو اپنا شعار بنائیں اور عوام کی شکایات کا فوری ازالہ کریں۔ حکومت افسروں کے مسائل حل کرے گی۔ وزیراعظم نے کہا کہ آزادکشمیر میں بدقسمتی سے گزشتہ دور میں اداروں کو غیرمستحکم کیا گیا جس سے اداروں میں بے شمار خرابیوں نے جنم لیا۔ ان اداروں کو مستحکم بنانے کیلئے فوری اقدامات کیے جائیں گے، ماضی کی ناانصافیوں اور محرومیوں کا ازالہ کیا جائے گا۔
خبر کا کوڈ : 566645
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش