0
Saturday 17 Sep 2016 16:37

پاک بحریہ کے بیڑے میں تیسرا ’’فاسٹ اٹیک میزائل کرافٹ ‘‘ شامل

پاک بحریہ کے بیڑے میں تیسرا ’’فاسٹ اٹیک میزائل کرافٹ ‘‘ شامل
اسلام ٹائمز۔ پاکستان میں چین کے تعاون سے تیار کیا گیا تیسرا فاسٹ اٹیک کرافٹ پاک بحریہ کے بیڑے میں شامل کر لیا گیا ہے۔ تفصیلات کے مطابق کراچی شپ یارڈ میں فاسٹ اٹیک کرافٹ میزائل کی لانچنگ تقریب ہوئی، جس میں آئی جی سندھ اے ڈی خواجہ سمیت پاکستان نیوی کے اعلیٰ افسران شریک ہوئے اور نیول چیف ایڈمرل محمد ذکا اللہ نے فاسٹ اٹیک کرافٹ میزائل تھری کا افتتاح کیا۔ پاک بحریہ کے مطابق فاسٹ اٹیک میزائل کرافٹ پاک بحریہ کے جنگی بیڑے میں شامل ہونے والا تیسرا جہاز ہے، فاسٹ اٹیک کرافٹ میزائل بوٹ چین کے تعاون سے کراچی شپ یارڈ میں تیار کیا گیا ہے۔ فاسٹ اٹیک کرافٹ میزائل بوٹ دشمن کے ریڈارمیں نہ آنے کی صلاحیت رکھنے سمیت اپنا مشن مکمل کرکے واپس آنے کی بھی صلاحیت رکھتی ہے۔ نیول چیف ایڈمرل ذکاء اللہ نےمیزائل بوٹ کی افتتاحی تقریب سے خطاب کے دوران کہا کہ محفوظ سمندری حدود پاک چین اقتصادی راہداری کیلئے لازم ہے، بحری جہاز کی شمولیت سے بحری دفاع میں اضافہ ہوگا، جبکہ پاک نیوی اس سلسلے میں بھرپور کردار ادا کرے گی۔
خبر کا کوڈ : 567939
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش