0
Saturday 24 Sep 2016 16:56

بھارت کے 52 ٹکڑے ہونے والے ہیں، جاوید ہاشمی کی پیشین گوئی

بھارت کے 52 ٹکڑے ہونے والے ہیں، جاوید ہاشمی کی پیشین گوئی
اسلام ٹائمز۔ بزرگ سیاستدان جاوید ہاشمی کا کہنا ہے کہ ملکی و بین الاقوامی میڈیا نے بھارتی عسکری طاقت کا بھانڈا پھوڑ دیا ہے اور اب بھارت کے بھی 52 ٹکڑے ہونے والے ہیں۔ ملتان میں ایک تقریب سے خطاب کرتے ہوئے جاوید ہاشمی کا کہنا تھا کہ یورپ اور ایشیا کے زیادہ ترممالک کشمیر پر پاکستانی موقف کی حمایت کرتے ہیں جس کے بعد بھارت پورے خطے میں تنہا ہوگیا ہے، نریندرمودی خود کو خطے کے سیاہ وسفید کا مالک سمجھتا ہے جب کہ پاکستانی صحافیوں کو بھی چاہیئے کہ وہ بھارتی میڈیا وار کا دلیری سے مقابلہ کریں۔ جاوید ہاشمی نے کہا کہ موجودہ صورتحال میں سارک کے ممالک بھی بھارت کے ساتھ نہیں ہیں اور جنگ ہوئی تو پاک فوج اور قوم مردانہ وارمقابلہ کرے گی۔ پاکستانی اور بین الاقوامی میڈیا نے بھارتی عسکری طاقت کا بھانڈا پھوڑ دیا ہے جب کہ بھارت کے 52 ٹکڑے ہونے والے ہیں۔ ان کا کہنا تھا کہ امریکا بھارت کے ذریعے اپنی سپر پاورطاقت برقرار رکھنا چاہتا ہے جب کہ پاک چین اقتصادی راہداری منصوبہ کو ناکام کرنے کی امریکی و بھارتی سازشیں ناکام ہوگئی ہیں۔ سینئر سیاستدان کا کہنا تھا کہ پوری قوم پاک فوج کے بہادر سپاہیوں کو خراج تحسین پیشن کرتی ہے، بھارتی انتہاپسند نواز شریف کے سر کی قیمت ایک کروڑ لگانا چاہتے ہیں جب کہ مودی کے سرکی قیمت ایک ٹکے کی بھی نہیں۔
خبر کا کوڈ : 569834
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش