0
Sunday 2 Oct 2016 21:48

پارٹی کی نئی تنظیمیں 2018ء کے آنے والے عام انتخابات کی بھرپور جوش و جذبے کے ساتھ تیاری کریں، بلاول بھٹو زرداری

پارٹی کی نئی تنظیمیں 2018ء کے آنے والے عام انتخابات کی بھرپور جوش و جذبے کے ساتھ تیاری کریں، بلاول بھٹو زرداری
اسلام ٹائمز۔ پاکستان پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے کہا ہے کہ پارٹی کی نئی تنظیمیں 2018ء کے آنے والے عام انتخابات کی بھرپور جوش و جذبے کے ساتھ تیاری کریں گی کیونکہ پاکستان پیپلز پارٹی کوعوام کی حمایت سے یہ انتخابات جیت کر حکومت بناکر اپنی جمہوری اور عوامی پالیسیاں نافذ کرنی ہیں۔ بلاول بھٹو زرداری نے ان خیالات کا اظہار پاکستان پیپلز پارٹی بلوچستان کی کوآرڈی نیشن کمیٹی سے بات چیت کرتے ہوئے کیا، بلوچستان کی کوآرڈی نیشن کمیٹی کے اراکین سردار فتح محمد حسنی، سینیٹر صابر بلوچ، حاجی علی مدد جتک، سردار سر بلند خان اور اعجاز بلوچ نے بلاول ہاؤس میں پارٹی چیئرمین بلاول بھٹو زرداری سے ملاقات کی اور بلوچستان میں صوبائی، ڈویژنل اور ضلعی سطح پر تنظیم نو کے حوالے سے اپنی سفارشات پیش کیں۔ بلاول بھٹو زرداری نے بلوچستان کی کوآرڈی نیشن کمیٹی کے اراکین کی تنظیم نو کے حوالے سے کی گئی محنت کو سراہا جنہوں نے بلوچستان کے ہر ضلع میں جاکر کارکنان اور جیالوں سے تنظیم نو پر ان کی آراء اور تجاویز مرتب کیں۔
خبر کا کوڈ : 572199
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش