0
Wednesday 5 Oct 2016 19:53

کشمیریوں پر ظلم، بھارتی دھمکیوں کیخلاف مسلم لیگ ن کا مظاہرہ، ہندو برادری بھی سراپا احتجاج

کشمیریوں پر ظلم، بھارتی دھمکیوں کیخلاف مسلم لیگ ن کا مظاہرہ، ہندو برادری بھی سراپا احتجاج
اسلام ٹائمز۔ مسلم لیگ ن یوتھ فورم کے صدر اختر رسول نے کہا ہے کہ بھارتی امریکی اشاروں پر ناچ رہا ہے۔ مودی دنیا کا بدترین دہشت گردی ہے اسے پاک آرمی کی طاقت کا اندازہ نہیں ہے پوری قوم پاک فوج کے شانہ بشانہ کھڑی ہے۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے مسلم لیگ نے یوتھ فورم کے زیراہتمام نواں شہر چوک پر بھارت کیخلاف احتجاجی مظاہرہ کی قیادت کرتے ہوئے کیا۔ انہوں نے کہا کہ مودی شاید انڈیا کو صفحہ ہستی پر نہیں دیکھنا چاہتا۔ بھارت نے کوئی حرکت کی تو پاک آرمی انڈیا کو صفحہ ہستے سے بھی مٹادے گی۔ شاید بھارت کو 1965 کی جنگ بھول چکی ہے اب اگر انڈیا نے کوئی حرکت کی تو انڈیا کی داستان تک بھی نہ ہوگی داستانوں میں۔ اس موقع پر بھارتی پرچم، مودی کا پتلا بھی نذر آتش کیا گیا۔ مظاہرے میں سہیل شاہ، اسلم ڈوگر، امیرعلی قریشی، رانا عامر، عمر کمبوہ، چوہدیر حبیب، فہیم، ارشد عالم ودیگر شریک تھے۔ آل ہندو پنچایت بالمیک سبھا ملتان کے زیراہتمام کشمیریوں پر ظلم اور بھارتی افواج کی جانب سے آئے روز بارڈر پر گولی باری کے خلاف چوک نواں شہر پر احتجاجی مظاہرہ کیا گیا۔ جس کی قیادت ہندو کمیونٹی کی رہنما شکنتلہ دیوی نے کی۔ اس موقع پر نندی لعل، پنڈت راج کپور، مکیش رامیش، راجیش، منوہر لعل، موہل لعل سمیت دیگر نے کثیر تعداد میں شرکت کی۔ اس موقع پر مظاہرین نے خطاب کرتے ہوئے مقررین نے کہا ہے کہ بھارت نے کشمیر میں ظلم کی انتہا کر رکھی ہے آئے روز کشمیریوں پر ہونے والے ظلم سے دل خون کے آنسو روتا ہے جس کی شدید مذمت کرتے ہیں۔ انہوں نے کہا ہے کہ اقوام متحدہ کشمیریوں پر ہونے والے ظلم کا نوٹس لے پاکستان میں بسنے والے ہندو ملک وقو م کی خاطر کسی بھی قسم کی قربانی سے گریز نہیں کرے گی۔
خبر کا کوڈ : 573081
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش