0
Friday 14 Oct 2016 18:14

قانون نافذ کرنے والے اداروں کی تابڑ توڑ کارائیوں نے شہر میں خوف کے بت کو زمین بوس کردیا ہے، سینیٹر شاہی سید

قانون نافذ کرنے والے اداروں کی تابڑ توڑ کارائیوں نے شہر میں خوف کے بت کو زمین بوس کردیا ہے، سینیٹر شاہی سید
اسلام ٹائمز۔ عوامی نیشنل پارٹی سندھ کے صدر سینیٹر شاہی سید نے کہا ہے کہ شہر میں جاری آپریشن پر قانون نافذ کرنے والے اداروں کو خراج تحسین پیش کرتے ہیں، ایک طویل عرصے بعد شہری امن و سکون کے ماحول میں سانس لے رہے ہیں، موجودہ جاری آپریشن نے دہشت گردوں، ٹارگٹ کلرز، چائنا کٹنگ، فطرہ مافیا، کھال مافیا، بھتہ خوروں کی کمر توڑ دی ہے، قانون نافذ کرنے والے اداروں کی تابڑ توڑ کارائیوں نے شہر میں خوف کے بت کو زمین بوس کردیا ہے۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے مردان ہاؤس میں تاجروں کے وفد سے ملاقات کرتے ہوئے کیا۔ شاہی سید نے مزید کہا کہ آپریشن میں عسکری اداروں نے بھر پور پیشہ ورانہ صلاحیتوں کا مظاہرہ کیا ہے، شہریوں نے مذہبی تہواروں اور قومی دنوں کو بھر پور انداز سے منایا ہے، ان مواقع پر شہریوں نے خریداری کے پچھلے تمام ریکارڈ توڑ دیئے ہیں، ایک طویل عرصے سے ہڑتال نہ ہونے کی وجہ سے کاروباری طبقہ کافی خوش ہے، بھتہ خوری میں کمی کی وجہ سے تاجر برادی خاصی مطمئن ہے، سر عام شام ویران ہونے والے علاقوں کی رونقیں اب رات دیر تک بحال رہتی ہیں۔

انہوں نے مزید کہا کہ اب بھی دہشت گردوں کے سرپرستوں اور ان کے ماسٹر مائند پر ہاتھ نہیں ڈالا گیا ہے، آپریشن کی دیر پا کامیابی کے لیے ضروری ہے کہ کراچی کے گلی کوچوں کو خون سے سرخ کرنے والوں کو نشان عبرت بنایا جائے۔ انہوں نے کہا کہ عاشورہ کے موقع پر کسی ناخوشگوار واقعے کا پیش نہ آنا قانون نافذ کرنے والے اداروں کی غیر معمولی کامیابی ہے، محرم الحرام کے ابتدائی دس ایام میں امن و امان کے قیام کے لیے پولیس اور رینجرز نے انتہائی غیر معمولی کارکردگی کا مظاہرہ کیا ہے، ایک مرتبہ پھر یہ ثابت ہوا کہ ہمارے ریاستی ادارے دہشت گردوں کی کاروائیوں کو ناکام بنانے کی بھرپور صلاحیت رکھتے ہیں، ہم خاص طور پر وزیر اعلیٰ سندھ اور پر ڈی جی رینجرز کی کاوشوں پر انہیں خراج تحسین پیش کرتے ہیں۔
خبر کا کوڈ : 575349
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش