0
Saturday 15 Oct 2016 23:42

عشرہ محرم، ملک بھر میں انتظامیہ نے انتہائی ذمہ داری کا ثبوت دیا، اسد نقوی

عشرہ محرم، ملک بھر میں انتظامیہ نے انتہائی ذمہ داری کا ثبوت دیا، اسد نقوی
اسلام ٹائمز۔ مجلس وحدت مسلمین پنجاب کے عزاداری سیل کا اجلاس مرکزی مسئول عزاداری سیل سید اسد عباس نقوی کی زیر صدارت منعقد ہوا، اجلاس میں صوبہ پنجاب کے عزاداری سیل کے عہدیداران نے شرکت کی، اجلاس میں محرم الحرام میں بہترین انتظامات پر انتظامیہ کو خراج تحسین پیش کیا گیا، مرکزی مسئول عزاداری سیل سید اسد عباس نقوی نے اجلاس سے خطاب میں کہا کہ ملک بھر میں یوم عاشور پر انتظامیہ نے انتہائی ذمہ داری کا ثبوت پیش کرتے ہوئے بہترین سکیورٹی انتظامات کیے جو قابل تحسین ہے، امید ہے کہ شرپسندی اور فرقہ واریت کیخلاف اور امن استحکام کے لئے اسی جذبے کیساتھ آئندہ کے لئے بھی کوششیں جاری  رکھیں گے۔

علامہ مبارک موسوی نے اپنے خطاب میں انتطامیہ کی کارکردگی کو مثالی قرار دیتے ہوئے کہا کہ ملک بھر کی طرح پنجاب میں بھی پرامن انداز میں ایام عزاء کی سکیورٹی و دیگر انتظامات کو ذمہ داری کیساتھ نبھا کر قانون نافذ کرنے والے اداروں اور انتظامیہ نے مثال قائم کی جو قابل ستائش اور لائق تحسین ہے، تاہم پنجاب کے شہر سیالکوٹ میں کوٹلی لوہاراں مشرقی میں چند مٹھی بھر شرپسندوں نے جلوس عزاء پر حملہ آور ہوکر امن عامہ خراب کرنے کی کوشش کی، جس میں سیالکوٹ پولیس ان شرپسندوں پر قابو پانے میں ناکام رہی، شرپسند اب بھی آزاد ہیں جبکہ الٹا عزاداران کیخلاف دہشتگردی کی دفعات کے تحت مقدمات درج کر کے سیالکوٹ پولیس نے اپنی ناکامی چھپانے کی کوشش کی، جو قابل مذمت ہے، ہم وزیر اعلیٰ پنجاب اور آئی جی پنجاب سے مطالبہ کرتے ہیں کہ اس واقعے کا فوری نوٹس لیں،اور بے گناہوں کو ہراساں کرنے کے عمل کو فوری تدارک کریں۔
خبر کا کوڈ : 575423
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش