0
Saturday 15 Oct 2016 23:57

سید علی خامنہ ای اس وقت کے یزیدیوں کیخلاف مظلومین جہاں کی حمایت میں ڈٹے ہوئے ہیں، علامہ اقتدار نقوی

سید علی خامنہ ای اس وقت کے یزیدیوں کیخلاف مظلومین جہاں کی حمایت میں ڈٹے ہوئے ہیں، علامہ اقتدار نقوی
اسلام ٹائمز۔ مجلس وحدت مسلمین جنوبی پنجاب کے سیکرٹری جنرل علامہ سید اقتدار حسین نقوی نے کہا ہے کہ دنیا بھر میں وقت کے یزید اپنی اجداد کے نقش قدم پر چلتے ہوئے ایک بار پھر وقت کی کربلا بپا کئے ہوئے ہیں، لیکن ان یزیدی قوتوں کے مقابلے میں حسین (ع) کا سچا بیٹا سید علی خامنہ ای پورے جہاں کے مظلومین کی امیدوں کا محور ہے، اور وقت کے یزیدیوں کیخلاف ڈٹا ہوا ہے۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے ڈیرہ اسماعیل خان کے علاقہ حاجی مورہ میں شہید خدا بخش کی برسی کی مناسبت سے منعقدہ مجلس عزا سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ ان کا کہنا تھا کہ امریکہ، بھارت اور اسرائیل آج کے یزید کا کردار ادا کرتے ہوئے بے گناہ مسلمانوں کو شہید کررہے ہیں، یمن میں آل سعود نے دہشتگردی کا بازار گرم کر رکھا ہے، ان یزیدی قوتوں کا مقابلہ کرنے کیلئے مسلمانوں کو متحد ہونا ہوگا، ہمیں شیعہ، سنی کی تفریق کو ختم کرتے ہوئے اپنے ازلی دشمنوں کا پہچاننے کی ضرورت ہے۔
خبر کا کوڈ : 575716
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش