0
Tuesday 18 Oct 2016 00:53

عمران خان کے دھرنے کیخلاف اسلام آباد ہائیکورٹ میں درخواست دائر

عمران خان کے دھرنے کیخلاف اسلام آباد ہائیکورٹ میں درخواست دائر
اسلام ٹائمز۔ ایک طرف پاکستان تحریک انصاف نے دو نومبر کو اسلام آباد بند کرنے کا اعلان کیا ہے تو دوسری جانب وفاقی دارالحکومت کے شہریوں نے دھرنے کو مخصوص جگہ محدود کرنے کیلئے اسلام آباد ہائیکورٹ سے رجوع کرلیا ہے۔ اسلام آباد ہائیکورٹ میں شہریوں کی جانب سے دائر درخواست میں وزارت داخلہ اور پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان کو فریق بنایا گیا ہے۔ درخواست میں موقف اختیار کیا گیا ہے کہ تحریک انصاف کی طرف سے دو نومبر کو اسلام آباد کو بند کرنے کا اعلان کیا گیا ہے، آئے روز کے احتجاجی جلوسوں اور مظاہروں کے باعث اسلام آباد کے شہریوں کے حقوق غصب ہورہے ہیں، درخواست میں استدعا کی گئی ہے کہ وزارت داخلہ کو ہدایت کی جائے کہ وہ پی ٹی آئی کو ایف نائن پارک یا پریڈ گراونڈ فراہم کرے اور تحریک انصاف کو پابند کیا جائے کہ وہ اپنی احتجاجی سرگرمیاں مقررہ جگہ تک محدود رکھے تاکہ اسلام آباد کے شہریوں کے حقوق اور روز مرہ کے معمولات جاری رکھ سکیں۔
خبر کا کوڈ : 576338
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش