0
Tuesday 18 Oct 2016 17:10

کراچی، امام بارگاہ دھماکے میں شہید ہونیوالے 13 سالہ فراز کی نماز جنازہ ادا

کراچی، امام بارگاہ دھماکے میں شہید ہونیوالے 13 سالہ فراز کی نماز جنازہ ادا
اسلام ٹائمز۔ شہر قائد کے علاقے ایف سی ایریا میں گزشتہ روز امام بارگاہ در عباسؑ پر دستی بم حملے میں شہید ہونے والے کمسن عزادار فراز کی نماز جنازہ مسجد و امام بارگاہ خیر العمل انچولی سوسائٹی میں مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے مرکزی ڈپٹی سیکریٹری جنرل علامہ سید حسن ظفر نقوی کی زیر اقتدا ادا کر دی گئی۔ تفصیلات کے مطابق کراچی کے علاقے لیاقت آباد نمبر 4 ایف سی ایریا میں ارم بیکری کے پاس امام بارگاہ در عباس (ع) میں گزشتہ شب خواتین کی مجلس ہو رہی تھی کہ موٹر سائیکل پر سوار 2 نامعلوم دہشتگرد دستی بم پھینک کر فرار ہوگئے۔ دستی بم حملے کے نتیجے میں 13 سالہ لڑکا فراز ولد بشیر زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے شہید ہوگیا تھا۔ شہید فراز کی نماز جنازہ مسجد و امام بارگاہ خیر العمل انچولی سوسائٹی میں ایم ڈبلیو ایم پاکستان کے مرکزی ڈپٹی سیکریٹری جنرل علامہ سید حسن ظفر نقوی کی زیر اقتدا ادا کر دی گئی، جس میں عزاداروں کی بہت بڑی تعداد شریک تھی۔ اس موقع پر ایم ڈبلیو ایم کے مرکزی رہنما علامہ احمد اقبال رضوی، علامہ صادق جعفری، علامہ مبشر حسن، میثم عابدی، ظہیر حیدر، سمیت دیگر رہنما بھی موجود تھے۔ بعد ازاں شہید فراز کا جسد خاکی وادئ حسین قبرستان سپر ہائی وے لے جایا گیا، جہاں ان کی تدفین کی گئی۔ ایم ڈبلیو ایم کے مرکزی رہنما علامہ احمد اقبال رضوی نے شہید کی تلقین پڑھائی اور بعد ازاں مصائب اہلبیتؑ بیان کئے۔ واضح رہے کہ اس سانحہ کی ذمہ داری کالعدم لشکر جھنگوی العالمی عافیہ صدیقی بریگیڈ نے قبول کی ہے۔
خبر کا کوڈ : 576499
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش