0
Saturday 22 Oct 2016 14:22

چارسدہ روڈ پر آپریشن، غیر قانونی تعمیرات مسمار کر دی گئیں

چارسدہ روڈ پر آپریشن، غیر قانونی تعمیرات مسمار کر دی گئیں
اسلام ٹائمز۔ پشاور کی ضلعی انتظامیہ کی جانب سے تجاوزات کیخلاف آپریشن بدستور جاری ہے، جس کے تحت انتظامیہ نے چارسدہ روڈ پر سینکڑوں غیر قانونی تعمیرات کو مسمار کردیا۔ پشاور میں تجاوزات کیخلاف ضلعی انتظامیہ کی مہم زور و شور سے جاری ہے اور جمعہ کے دن ڈپٹی کمشنر پشاور ریاض خان محسود کی ہدایت پر ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر شاہد محمود، اسسٹنٹ کمشنر الطاف شیخ، ایڈیشنل اسسٹنٹ کمشنر بشیر احمد نے پختونخوا ہائی وے اتھارٹی کے ڈپٹی ڈائریکٹر سید منظور علی، ٹاون ٹو کے ڈیمالش سپر نٹنڈنٹ ذیشان مرتضیٰ اور سپرنٹنڈنٹ حسن فراز کے ہمراہ بھاری مشینری کے ذریعے چارسدہ روڈ پر بخشو پل تا شاہ عالم تک تجاوزات کیخلاف آپریشن کر تے ہوئے سینکڑوں کی تعداد میں عارضی اور مستقل غیر قانونی تجاوزات کا خاتمہ کر دیا جبکہ پختونخوا ہائی وے اتھارٹی کی سرکاری زمین کو قبضہ مافیا سے واگزار کرا دیا گیا۔ اس موقع پر بات کر تے ہوئے ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر شاہد محمود نے کہا کہ تجاوزات و قبضہ مافیا کو کئی بار نوٹس دیئے گئے لیکن ان پر کوئی اثر نہیں ہو رہا تھا، جس پر ضلعی انتظامیہ نے سخت کارروائی کرتے ہوئے ناجائز تجاوزات کا خاتمہ کر دیا، ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر شاہد محمود کے مطابق تاریخی آپریشن تجاوزات کے خاتمے تک جاری رہے گا۔
خبر کا کوڈ : 577474
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش