0
Monday 7 Mar 2011 08:45

امریکی قونصل جنرل کیخلاف قتل کا مقدمہ درج کرائینگے،دہشت گردی اور تخریب کاری کے واقعات میں سی آئی اے اور بلیک واٹر ملوث ہیں، منور حسن

امریکی قونصل جنرل کیخلاف قتل کا مقدمہ درج کرائینگے،دہشت گردی اور تخریب کاری کے واقعات میں سی آئی اے اور بلیک واٹر ملوث ہیں، منور حسن
 اسلام ٹائمز:امیر جماعت اسلامی  نے اعلان کیا کہ جماعت اسلامی امریکی قونصلر جنرل کے خلاف قتل کا مقدمہ درج کرائے گی، اس کے لئے سینئر وکلا اور ماہرین قانون پر مشتمل کمیٹی تشکیل دے دی گئی ہے۔ امریکی ایجنسیاں لوگوں کو اغوا کرکے خودکش دھماکے کروا رہی ہیں
لاہور:جماعت اسلامی نے فوج سے قبائلی علاقوں اور بلوچستان میں جاری فوجی آپریشن ختم کرکے ملک میں موجود امریکی نیٹ ورک کے خاتمے کے لئے آپریشن کا مطالبہ کیا ہے۔ جماعت اسلامی کے امیر سید منور حسن نے کہا ہے کہ ریمنڈ ڈیوس 2 افراد کا قاتل ہے اگر فوجی ادارے قبائلی علاقوں اور بلوچستان میں آپریشن بند کرکے سی آئی اے نیٹ ورک کیخلاف اقدامات کریں تو ہزاروں ریمنڈ ڈیوس گرفتار ہونگے۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے گذشتہ روز ریمنڈ ڈیوس کو سزا دینے اور عباد کے قاتلوں کی گرفتاری کے حوالے سے ملتان روڈ منصورہ میں احتجاجی مظاہرے سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ مظاہرے کے شرکاء نے پارٹی پرچم، پلے کارڈز اور بینرز اٹھا رکھے تھے جن پر ریمنڈ ڈیوس کو پھانسی دو، عباد کے قاتلوں کو گرفتار کرو اور پنجاب حکومت اپنا حق ادا کرو کے نعرے درج تھے۔ مظاہرے سے لیاقت بلوچ، امیر العظیم، ذکر اللہ مجاہد و دیگر نے بھی خطاب کیا۔ منور حسن نے کہا کہ سی آئی اے نیٹ ورک متحرک ہے جو خودکش حملوں سمیت بدامنی کی ذمہ دار ہے، پنجاب حکومت نا اہل ہے اس کا ثبوت یہ ہے کہ حکومت عباد کے قاتلوں کی گرفتاری کے لئے امریکی قونصلیٹ کا گھیراﺅ کرتی مگر اس نے ایسا نہ کر کے اپنی کمزوری ظاہر کی ہے۔
منور حسن نے اعلان کیا کہ جماعت اسلامی امریکی قونصلر جنرل کے خلاف قتل کا مقدمہ درج کرائے گی، اس کے لئے سینئر وکلا اور ماہرین قانون پر مشتمل کمیٹی تشکیل دے دی گئی ہے۔ امریکی ایجنسیاں لوگوں کو اغوا کرکے خودکش دھماکے کروا رہی ہیں، دہشت گردی اور تخریب کاری کے واقعات میں سی آئی اے اور بلیک واٹر ملوث ہیں، فوج قبائلی علاقوں میں آپریشن ختم کرکے ان کے خلاف کارروائی کرے۔ امریکی ایجنسیوں کے ہزاروں دہشت گردوں کی گرفتاری کے لئے پورے ملک میں آپریشن کیا جائے، ریمنڈ ڈیوس کو ملک سے فرار کرانے کی حکومتی کوششوں کو کامیاب نہیں ہونے دیں گے، ریمنڈ کو سفارتی استثنیٰ حاصل نہیں، حکومت پنجاب کا عباد الرحمن کو کچلنے والی گاڑی اور اس میں سوار قاتلوں کو گرفتار نہ کرانا انتہائی بزدلی اور نااہلی کا ثبوت ہے۔
 لیاقت بلوچ نے مظاہرے سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ جماعت اسلامی قاتلوں اور ان کے سرپرستوں کے خلاف عدالت کا دروازہ کھٹکھٹائے گی، پنجاب حکومت اور پولیس امریکی قونصلیٹ میں چھپے قاتلوں کی گرفتاری کے لئے مسلسل ٹال مٹول اور بزدلی کا مظاہرہ کر رہی ہے۔ ہمارے نوجوانوں کو دن دیہاڑے قتل کرنے والوں کو قونصل خانے نے پناہ دی، لیکن امریکہ اور اس کے زرخرید غلام مجرموں کو پولیس کے حوالے کرنے سے انکاری ہیں۔ امریکہ مجرموں کو یہاں سے نکالنے میں کامیاب نہیں ہو سکے گا۔ امیر جماعت اسلامی لاہور امیر العظیم نے اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے کہا کہ لاہور کے تین بیٹوں کے امریکی قاتل کو شاہی مہمان کا درجہ دے کر تھانے کچہری میں حاضری سے مستثنیٰ قرار دیا گیا ہے۔
خبر کا کوڈ : 57972
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش