0
Thursday 3 Nov 2016 20:23

ٹرین حادثہ انسانی غلطی لگ رہا ہے تاہم تفتیش مکمل کرینگے، سعد رفیق

ٹرین حادثہ انسانی غلطی لگ رہا ہے تاہم تفتیش مکمل کرینگے، سعد رفیق
اسلام ٹائمز۔ وفاقی حکومت نے ٹرین حادثے میں جاں بحق و زخمیوں کیلئے امدادی رقم کا اعلان کر دیا، جبکہ وزیر ریلوے خواجہ سعد رفیق کا کہنا ہے کہ حادثے کی تفتیش مکمل کریں گے اور ذمہ داروں سے کوئی رعایت نہیں برتی جائے گی۔ تفصیلات کے مطابق وزیر ریلوے خواجہ سعد رفیق ٹرین حادثے کے بعد کراچی پہنچے، جہاں انہوں نے جناح اسپتال میں ٹرین حادثے میں زخمی ہونے والوں کی عیادت کی اور انہیں پھل پیش کئے، جبکہ انچارج شعبہ حادثات ڈاکٹر سیمی جمالی نے وزیر ریلوے کو زخمیوں کو دی جانے والی طبی امداد سے متعلق آگاہ کیا۔ جناح اسپتال میں میڈیا سے بات کرتے ہوئے خواجہ سعد رفیق نے کہا کہ حادثے میں جاں بحق افراد کے اہلخانہ کو فی کس 15 لاکھ اور زخمیوں کو ساڑھے 3 لاکھ روپے دیئے جائیں گے۔ انہوں نے کہا کہ ٹرین کا ہر مسافر انشورڈ ہوتا ہے اور ہمارے پاس مسافروں کا ڈیٹا بھی ہوتا ہے، جس کے ذریعے مسافروں کے اہلخانہ سے رابطہ کرکے انہیں رقوم کی ادائیگی کی جائے گی۔

خواجہ سعد رفیق نے کہا کہ اب تک کی معلومات کے مطابق حادثہ انسانی غلطی لگ رہا ہے، تاہم متعلقہ حکام 3 دن کے اندر ابتدائی رپورٹ دیں اور 8 دن میں تفصیلی رپورٹ تیار کرلی جائے گی، حادثے کی تفتیش مکمل کریں گے اور اس کے ذمہ داروں سے کوئی رعایت نہیں برتی جائے گی۔ انہوں نے کہا کہ بتایا گیا ٹرین کا ڈرائیور 8 سال سے کام کر رہا ہے، ٹرین ڈرائیور اور اسسٹنٹ ہمارے پاس ہی ہیں۔ ایک سوال کے جواب میں وزیر ریلوے کا کہنا تھا کہ ریلوے کے وسائل بہت محدود ہیں اور ریلوے کی زمینوں پر قبضے کا معاملہ بھی پورے ملک میں تھا، لیکن سندھ میں زمینیں واگزار کرنے کیلئے دیگر صوبوں جیسا تعاون نہیں مل رہا۔
خبر کا کوڈ : 580800
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش