0
Thursday 3 Nov 2016 20:39

لانڈھی ٹرین حادثہ صرف اور صرف ریلوے انتظامیہ کی غفلت اور لاپرواہی کا نتیجہ ہے، علامہ ناظر عباس تقوی

لانڈھی ٹرین حادثہ صرف اور صرف ریلوے انتظامیہ کی غفلت اور لاپرواہی کا نتیجہ ہے، علامہ ناظر عباس تقوی
اسلام ٹائمز۔ شیعہ علماء کونسل سندھ کے صدر علامہ سید ناظر عباس تقوی نے لانڈھی ٹرین حادثے میں تیس سے زائد قیمتی جانوں کی ہلاکت اور درجنوں افراد کے زخمی ہونے پر انتہائی غم اور افسوس کا اظہار کیا اور اس واقعے میں زخمی ہونیوالے افراد کی جناح اسپتال میں جا کر عیادت اور خیریت دریافت کی۔ اس موقع پر علامہ ناظر عباس تقوی کا میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہنا تھا کہ حکومت کو چاہیئے کہ اس واقعے میں تمام زخمیوں کو بہترین علاج کی سہولیات فراہم کی جائیں اور اس واقعے میں ہلاک اور زخمی ہونے والے افراد کے لیے حکومت معاوضے کا اعلان کرے، یہ واقعہ صرف اور صرف ریلوے انتظامیہ کی غفلت اور لاپرواہی کا نتیجہ ہے جس کی وجہ سے یہ حادثہ پیش آیا، مسافر اپنی منزلوں پر جانے سے پہلے ہی موت کے مُنہ میں چلے گئے، اس حادثے کی اعلی سطح پر جوڈیشنل انکوائری کروائی جائے تاکہ اس حادثے میں ملوث ہونے والوں کا تعین کیا جاسکے۔
خبر کا کوڈ : 580805
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش