0
Friday 4 Nov 2016 04:25

چین کی پاک ایران گیس پائپ لائن منصوبہ میں تعاون کی پیشکش

چین کی پاک ایران گیس پائپ لائن منصوبہ میں تعاون کی پیشکش
اسلام ٹائمز۔ چین نے پاکستان سے ایران تک نامکمل گیس پائپ لائن مکمل کرنے میں تعاون کی پیشکش کر دی ہے۔ ایک رپورٹ کے مطابق چائنا پیٹرولیم پائپ لائن بیورو اس وقت گوادر نواب شاہ ایل این جی ٹرمنل پر کام کر رہی ہے۔ رپورٹ کے مطابق کمپنی نے گوادر سے ایرانی سرحد تک نامکمل رہ جانے والی گیس پائپ لائن مکمل کرنے کی پیشکش کی ہے۔ ایران پاکستان گیس پائپ لائن منصوبہ ایران پر عالمی پابندیوں کی وجہ سے تکمیل نہ پا سکا تھا۔ تاہم پابندیاں اٹھنے کے بعد بھی امریکہ کی بعض پابندیوں کی وجہ سے منصوبے کی تکمیل میں مشکلات ہیں۔ آئی پی گیس پائپ لائن منصوبے کا 80 کلومیٹر حصہ ابھی نامکمل ہے۔
خبر کا کوڈ : 580899
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش