0
Monday 14 Nov 2016 19:36

متحدہ قومی جرگہ پاکستان کے بینرز، مشرف اور فاروق ستار ایک ساتھ

متحدہ قومی جرگہ پاکستان کے بینرز، مشرف اور فاروق ستار ایک ساتھ
اسلام ٹائمز۔ ایم کیو ایم پاکستان اور پرویز مشرف کے ایک ہونے کے امکانات روشن ہوگئے، شہر قائد میں متحدہ قومی جرگہ پاکستان کے نام سے بینر آویزاں کر دیئے گئے۔ تفصیلات کے مطابق کراچی پریس کلب کے باہر ایک بار پھر نئے بینرز آویزاں کئے گئے ہیں، اس بار بینرز متحدہ قومی جرگہ نام سے آویزاں کئے گئے۔ لگائے جانے والے بینر پر سابق صدر مملکت و سابق آرمی چیف پرویز مشرف اور فاروق ستار دونوں کی تصاویر موجود ہیں، جبکہ بینرز پر "جاگ مہاجر جاگ" کا نعرہ درج کیا گیا ہے۔ بینر پر ایک اور نعرہ درج ہے، جس میں لکھا ہے ’اب کون بچائے کا پاکستان، متحدہ پاکستان اور مشرف بھائی جان‘۔ بینرز نوید شاہ نوری کوآرڈینیٹر متحدہ جرگہ پاکستان کی جانب سے لگائے گئے ہیں۔

یاد رہے کہ ان دنوں یہ افواہ سرگرم ہے کہ سابق صدر مملکت پرویز مشرف متحدہ قومی مومنٹ پاکستان کی قیادت سنبھالنے جا رہے ہیں، لیکن سابق صدر مملکت اس سے انکار کر چکے ہیں، ایم کیو ایم پاکستان نے بھی اس خبر کی تردید کی ہے۔ حال ہی میں ایم کیو ایم پاکستان کے رہنما خواجہ اظہار الحسن نے بھی پرویز مشرف سے دبئی میں ملاقات کی، جس کے بعد یہ افواہ حقیقت میں بدلتی نظر آرہی ہے، خواجہ اظہار کی سابق مشرف سے ملاقات کے بعد سندھ کے شہری علاقوں میں پرویز مشرف کیخلاف کراچی اور حیدرآباد میں وال چاکنگ کر دی گئی، نامعلوم افراد کی جانب سے دیواروں پر پرویز مشرف نامنظور کے نعرے درج کئے گئے تھے۔
خبر کا کوڈ : 583805
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش