0
Monday 14 Nov 2016 22:47

کراچی و بلوچستان کے حالات بہت تشویشناک ہیں، لیاقت بلوچ

کراچی و بلوچستان کے حالات بہت تشویشناک ہیں، لیاقت بلوچ
اسلام ٹائمز۔ جماعت اسلامی پاکستان اور ملی یکجہتی کونسل کے سیکرٹری جنرل لیاقت بلوچ نے منصورہ میں جماعت اسلامی کے مرکزی شعبوں کے ناظمین کے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہا ہے کہ قیادت اور نظام کی تبدیلی کے لئے پرامن اور پائیدار راستہ آئینی، جمہوری پارلیمانی انتخابی راستہ ہے۔ پرامن احتجاج، دھرنا اور لانگ مارچ اپوزیشن جماعتوں کا آئینی جمہوری حق ہے۔ تشدد اور ریاستی طاقت کا استعمال حکومت اور اپوزیشن دونوں جماعتوں کے لئے زہر قاتل ثابت ہوتا ہے۔ لیاقت بلوچ نے کہا کہ 2018ء کے انتخابات کا بگل بج چکا ہے۔ اب تمام سرگرمیاں اسی جانب ہی مڑ جائیں گی۔ 70 سال سے جاری سٹیٹس کو ملک و ملت کے لئے تباہ کن ہے۔ دینی اور سیاسی محاذ پر محب دین، محب وطن، کرپٹ نظام سے تنگ اہل افراد منظم ہوں۔ جماعت اسلامی ایسے عناصر کے لئے مضبوط نیو کلیئس ہے۔ پاکستان کے عوام، تاجر، صنعت کار، کسان، مزدور، خواتین، طلبہ اور نوجوان اپنے مسائل کا حل اور تحفظ چاہتے ہیں۔ سیاست اور اقتدار میں آزمایا ہوا مافیا ناکارہ ہے۔ اقتدار پر اہل اور دیانت دار افراد کا لانا ناگزیر ہے۔ لیاقت بلوچ نے کہا کہ کراچی و بلوچستان کے حالات بہت تشویشناک ہیں۔ حکومتی اور عسکری اداروں کی کہاں کمزوریاں پیدا ہوگئی ہیں کہ دہشگردی کا نیٹ ورک از سر نو فعال ہوگیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ قومی ایکشن پلان کو ڈی ریل کرنے والی قوتوں کا بھی محاسبہ ہو اور کرپٹ مافیا اور دہشتگردی کا رشتہ کاٹنا ضروری ہے، تاکہ دہشتگردی، ماسٹر مائنڈ آلہ کار عناصر اور پاکستان دشمن قوتوں کو شکست دی جاسکے۔
خبر کا کوڈ : 583860
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش