0
Saturday 19 Nov 2016 19:49

چہلم امام حسینؑ، محکمہ داخلہ نے پنجاب کے 12 اضلاع حساس قرار دے دیئے، فوج طلب

چہلم امام حسینؑ، محکمہ داخلہ نے پنجاب کے 12 اضلاع حساس قرار دے دیئے، فوج طلب
اسلام ٹائمز۔ محکمہ داخلہ حکومت پنجاب نے صوبے کے 12 اضلاع کیلئے چہلم حضرت امام حسینؑ کے موقع پر فوج اور رینجرز طلب کی ہے۔ فوج اور رینجرز سٹینڈ بائی ڈیوٹی دیں گی اور ضرورت پڑنے پر مقامی انتظامیہ کی مدد کریں گی۔ اس موقع پر فوج کی 36 کمپنیاں اور رینجرز کی 6 کمپنیاں طلب کی گئی ہیں۔ محکمہ داخلہ ذرائع کے مطابق فوج کی یہ فزیکل موجودگی نہیں ہوگی لیکن سٹینڈ بائی ڈیوٹی ہوگی۔ فوج اور رینجرز ڈی سی اوز کی درخواست پر طلب کی گئی ہے۔ فوج اور رینجرز چہلم کے روز سٹینڈ بائی رہے گی ہنگامی صورتحال میں فوری رسپانس کرے گی۔
خبر کا کوڈ : 585088
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش