0
Saturday 19 Nov 2016 20:51

دہشت گردی کے خلاف جنگ میں پاکستان کا نقصان 124 کھرب روپے تک پہنچ گیا، اسٹیٹ بینک

دہشت گردی کے خلاف جنگ میں پاکستان کا نقصان 124 کھرب روپے تک پہنچ گیا، اسٹیٹ بینک
اسلام ٹائمز۔ اسٹیٹ بینک آف پاکستان کی رپورٹ میں انکشاف کیا گیا ہے کہ دہشت گردی کے خلاف جنگ میں پاکستان کا نقصان 124 کھرب روپے تک پہنچ گیا، 14 سال میں پاکستان کو کولیشن اسپورٹ فنڈ کی مد میں صرف 14 کھرب روپے ملے، نقصان ملکی جی ڈی پی کے ایک تہائی کے برابر ہے۔ تفصیلات کے مطابق دہشت گردی کے خلاف جنگ کی پاکستان کو بھاری قیمت چکانی پڑی ہے، اسٹیٹ بینک آف پاکستان کی سالانہ رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ دہشت گردی کے خلاف جنگ میں پاکستان کو 124 کھرب روپے کی چوٹ لگی، جس میں بالواسطہ اور بلا واسطہ دونوں طرح کے نقصان شامل ہیں، زیادہ مالی نقصان 2002ء سے 2016ء کے درمیان ہوا۔ اسٹیٹ بینک کے مطابق ملکی معیشت کو پہنچنے والا نقصان جی ڈی پی کے 33 فیصد کے برابر ہے، اس عرصے میں اتحادی سپورٹ فنڈ کی مد میں پاکستان کو صرف 14 کھرب روپے ملے، پاکستان کو امریکی امداد سے 110 کھرب روپے زیادہ نقصان ہوچکا ہے۔ رپورٹ کے مطابق انسانی جانوں کا ضیاع، گمشدگی اور دہشت گردی سے جڑے واقعات نے ملک میں اندرونی اور بیرونی سرمایہ کاری، برآمدات اور تجارت کو بہت متاثر کیا ہے لیکن ان تمام چیلنجوں کے باوجود آئی ایم ایف کے مطابق پاکستان بحرانوں کا مقابلہ کرتے ہوئے معیشت بہتر کرنے میں کامیاب ہوا ہے۔
خبر کا کوڈ : 585107
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش