0
Sunday 20 Nov 2016 19:11

ڈی آئی خان، بسلسلہ چہلم امام حسین (ع) مجالس و جلوسہائے عزا جاری، سکیورٹی کے سخت انتظامات

ڈی آئی خان، بسلسلہ چہلم امام حسین (ع) مجالس و جلوسہائے عزا جاری، سکیورٹی کے سخت انتظامات
اسلام ٹائمز۔ ملک بھر کے دیگر شہروں کی طرح ڈیرہ اسماعیل خان میں چہلم امام حسین (ع) کے سلسلے میں مجالس و جلوسہائے عزاداری کا سلسلہ گزشتہ آٹھ دنوں سے جاری ہے۔ شہر کی مختلف امام بارگاہوں میں مختلف اوقات میں عزاداری کے اجتماعات منعقد ہورہے ہیں، جس میں شہریوں کی بڑی تعداد شریک ہوتی ہے۔ گزشتہ شب امام بارگاہ امام زین العابدین (ع) المعروف تھلہ یلہ شاہ سے تعزیہ کا جلوس برآمد ہوا، جو کہ رات گئے امام بارگاہ حضرت غازی عباس (ع) پہ اختتام پذیر ہوا۔ جلوس کے راستوں میں نیاز و لنگر کا خصوصی اہتمام کیا گیا تھا۔ متولی تھلہ یلہ شاہ پیر سید علی رضا شاہ نے جلوس کے اختتام پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ہم ڈیرہ کی پولیس انتظامیہ کو خراج تحسین پیش کرتے ہیں، جنہوں نے خارجی، داخلی راستوں پر ناکہ بندی لگائی اور ایس ایچ او بمعہ نفری جلوسوں کی نگرانی کررہے ہیں۔ آج بعد از مغربین امام بارگاہ امام حسین (ع) المعروف تھلہ بموں شاہ سے جلوس برآمد ہوگا، جبکہ کل چہلم کا مرکزی جلوس اسی امام بارگاہ سے برآمد ہوکر رات گئے امام بارگاہ تھلہ یلہ شاہ پہ اختتام پذیر ہوگا۔ بعد ازاں 21 اور 22 صفر امام بارگاہ حضرت غازی عباس المعروف تھلہ گھائیانوالہ سے جلوس برآمد ہوگا جو کہ اپنے مقرر کردہ راستوں سے گزر کر جامع مسجد یاعلی (ع) میں اختتام پذیر ہوگا۔ چہلم کے موقع پر انتظامیہ کی جانب سے سکیورٹی کے سخت انتظامات کئے گئے ہیں، جبکہ موبائل سروس بھی آج صبح سے معطل ہے۔ موبائل سروس کی بندش کے علاوہ انٹرنیٹ سروس بھی مکمل طور پر بحال نہیں ہے۔
خبر کا کوڈ : 585271
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش