0
Monday 21 Nov 2016 10:55

داعش جیسی تنظیمیں کھڑی کرکے مسلم ممالک میں دہشتگردی کو پروان چڑھایا جا رہا ہے، جماعۃ الدعوۃ

داعش جیسی تنظیمیں کھڑی کرکے مسلم ممالک میں دہشتگردی کو پروان چڑھایا جا رہا ہے، جماعۃ الدعوۃ
اسلام ٹائمز۔ اسلام آباد میں کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے امیر جماعۃالدعوۃ پاکستان پروفیسر حافظ محمد سعید نے کہا ہے کہ حرمین شریفین کے تحفظ کیلئے ملک گیر تحریک اور جلسوں و کانفرنسوں کا سلسلہ جاری رکھیں گے، اس سلسلہ میں مختلف ممالک کے سفیروں سے ملاقاتیں بھی کی جائیں گی۔ انکا کہنا تھا کہ ایران واضح اعلان کرے کہ مکہ مکرمہ پر حملہ کرنیوالے حوثی فورسز سے اسکا کوئی تعلق نہیں ہے، داعش جیسی تنظیمیں کھڑی کرکے مسلم ممالک میں دہشتگردی کو پروان چڑھایا جا رہا ہے، قرآن پاک کی بے حرمتی اور شان رسالت میں گستاخیاں کرنیوالے بیت اﷲ پر میزائل حملہ کرنیوالوں کی پشت پناہی کر رہے ہیں، حوثی فورسز کو میزائل دینے والوں کے چہروں سے نقاب اترنا چاہئے، ہم اس وقت بہت مشکل صورتحال سے دوچار ہیں، یہ غیر معمولی حالات ہیں،دنیا میں نئی صف بندی ہو رہی ہے، پاکستان اور سعودی عرب کا گھیراؤ کیا جا رہا ہے، ان حالات میں عالم اسلام متحد ہو جائے، امریکہ میں ٹرمپ کا آنا اور اسرائیلی صدر کا نئی دہلی پہنچنا خطرات کی گھنٹیاں ہیں۔ کانفرنس سے چیئرمین دفاع پاکستان کونسل مولانا سمیع الحق، محمد اجمل خان وزیر، پروفیسر حافظ عبدالرحمن مکی، مولانا فضل الرحمن خلیل، حافظ عبدالسلام بن محمد، عبداﷲ گل، مولانا امیر حمزہ، حافظ عبدالغفار روپڑی، پیر محفوظ حسین مشہدی، میاں اسلم، سید ضیا ء اﷲ، علامہ زبیر احمد ظہیر، سردار محمد خان لغاری، قاری یعقوب شیخ، مولانا عبدالعزیز علوی، مولانا سیف اﷲ خالد، علی عمران شاہین نے بھی خطاب کیا۔
خبر کا کوڈ : 585359
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش