0
Tuesday 29 Nov 2016 00:16

حکومت نے ہمیشہ بیلنس پالیسی کے تحت حق کا گلا دبایا ہے، وفاق علماء شیعہ پاکستان

حکومت نے ہمیشہ بیلنس پالیسی کے تحت حق کا گلا دبایا ہے، وفاق علماء شیعہ پاکستان
اسلام ٹائمز۔ وفاق علماء شیعہ پاکستان کے سربراہ علامہ سید رضی جعفر نقوی نے کہا ہے کہ ہم نئے آرمی چیف سے پُراُمید ہیں کہ وہ دہشت گردی کے خلاف اس جنگ کو آگے بڑھائیں گے اور آپریشن ضرب عضب کے ساتھ ساتھ پورے ملک میں ہونے والی دہشت گردی کے خلاف بھی اقدامات کریں گے۔ ان خیالات کا اظہار اُنہوں نے ملتان پریس کلب میں پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کیا، اس موقع پر وفاق علماء شیعہ پاکستان کے مرکزی جنرل سیکرٹری علامہ اختر حسین نسیم، شیعہ علماء کونسل ملتان کے ضلعی صدر علامہ سید کاشف ظہور نقوی اور شیعہ علماء کونسل کے رہنما بشارت عباس قریشی موجود تھے۔ علامہ رضی جعفر نقوی کا مزید کہنا تھا کہ بھارت کی جانب سے کنٹرول لائن پر شرانگیزی قابل مذمت ہے، حکومت کو ہر سطح پر احتجاج کرنے کے ساتھ ساتھ اقدامات بھی کرنے چاہییں، اُنہوں نے کہا کہ حکومت نے ہمیشہ بیلنس پالیسی کے تحت حق کی آواز کو دبایا ہے، دہشت گردوں کے ساتھ ساتھ بے گناہوں کو بھی دہشتگردوں کی لسٹ میں شامل کرکے دہشتگردوں کی حوصلہ افزائی کی ہے، جو حکومت کا قابل مذمت اقدام ہے، ممتاز عالم دین اور معروف سماجی رہنما علامہ شیخ محسن نجفی کا نام فورتھ شیڈول میں شامل کرنا ملت جعفریہ کے ساتھ زیادتی ہے، حکومت فی الفور جید عالم دین کا نام فورتھ شیڈول سے نکالے۔
خبر کا کوڈ : 587277
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش