0
Friday 2 Dec 2016 12:09

سابق آرمی چیف جنرل (ر) راحیل شریف کو جماعت اسلامی میں شمولیت کی دعوت

سابق آرمی چیف جنرل (ر) راحیل شریف کو جماعت اسلامی میں شمولیت کی دعوت
اسلام ٹائمز۔ جماعت اسلامی نے جنرل (ر) راحیل شر یف کو اپنی جماعت میں شر کت کی دعوت دیدی۔ پنجاب اسمبلی میں جماعت اسلامی کے پارلیمانی لیڈر ڈاکٹر وسیم اختر کی جانب سے جنرل (ر) راحیل شریف کو جماعت اسلامی میں شرکت کی دعوت دیتے ہوئے کہا گیا ہے کہ دہشت گردی کے خاتمے اور ملک میں امن کے قیام کیلئے انکی خدمات ناقابل فراموش ہیں اور ان جیسے لوگوں کی پاکستان کو ضرورت ہے، اس لئے ہم انکو جماعت اسلامی میں باقاعدہ شرکت کی دعوت دیتے ہیں۔ ‎ واضح رہے کہ پنجاب اسمبلی میں جماعت اسلامی کے پارلیمانی لیڈر ڈاکٹر سید وسیم اختر نے سابق آرمی چیف کی ریٹائرمنٹ پر ان کو خراج تحسین پیش کرنے کے لیے قرارداد پنجاب اسمبلی میں جمع کروائی تھی، قرارداد میں کہا گیا تھا کہ پنجاب اسمبلی کا یہ ایوان جنرل راحیل شریف کی باعزت طور پر ریٹائرمنٹ پر ان کو خراج تحسین پیش کرتا ہے۔
خبر کا کوڈ : 588090
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش