0
Sunday 4 Dec 2016 23:48

ڈی آئی خان، شادی میں ہوائی فائرنگ، گولی لگنے سے آٹھ سالہ بچہ جاں بحق

ڈی آئی خان، شادی میں ہوائی فائرنگ، گولی لگنے سے آٹھ سالہ بچہ جاں بحق
اسلام ٹائمز۔ ڈیرہ اسماعیل خان میں تھانہ پروآ کی حدود میں ایس ایچ او تھانہ سٹی ٹانک طارق سلیم اور اس کے بھائی محمد بلال کی شادی کی تقریب میں بے تحاشہ ہوائی فائرنگ کی گئی۔ جس پر ایس ایچ او تھانہ پروآ نے اپنے ہی پیٹی بند بھائی ایس ایچ او طارق سلیم اور اس کے بھائی خالد سلیم کے خلاف ہوائی فائرنگ کا مقدمہ درج کر لیا ہے۔ اس کے قریب ایک اور شادی میں ہونے والی ہوائی فائرنگ کے دوران ایک گولی آٹھ سالہ بچے کو جا لگی۔ گولی لگنے سے بچہ موقع پر ہی جاں بحق ہوگیا۔ اس واقعہ کا مقدمہ دولہا انعام اللہ ولد امان اللہ کے خلاف درج کیا گیا۔ میڈیا کے رابطہ کرنے پر ایس ایچ او پروآ منہاج سکندر بلوچ کے مطابق رمضان نامی بچے کا والد اس واقعہ کامقدمہ درج نہیں کروانا چاہتا لیکن قانونی تقاضے پورے کرنے کیلئے تھانہ پروآ میں اس واقعے کو نقل روزنامچہ میں درج کر لیا گیا ہے تاہم اس واقعہ کی انکوائری کے بعدملوث ملزم کے خلاف قتل خطا 319ppc کی دفعہ کے تحت مقدمہ درج کردیا جائے گا۔
خبر کا کوڈ : 588680
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش