0
Monday 5 Dec 2016 19:24

کراچی آتشزدگی، ہوٹل میں فائر سسٹم ناکارہ ہونے کا انکشاف

کراچی آتشزدگی، ہوٹل میں فائر سسٹم ناکارہ ہونے کا انکشاف
اسلام ٹائمز۔ نجی ہوٹل میں آتشزدگی سے متعلق تیار کی گئی رپورٹ میں انکشاف کیا گیا ہے کہ ہوٹل میں نصب فائر سسٹم ناکارہ تھا، جس کی وجہ سے آگ نے بڑے حصے کو اپنی لپیٹ میں لے لیا۔ ذرائع کے مطابق ہوٹل میں آگ لگنے کے واقعے کی ابتدائی رپورٹ تیار کرلی گئی ہے، جس میں ہوٹل میں فائر سسٹم ناکارہ ہونے کا انکشاف کیا گیا ہے۔ رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ ہوٹل کے گرانڈ فلور پر موجود کچن میں آگ حادثاتی طور لگی، جب کہ ہوٹل میں ایمرجنسی ایگزیٹ گیٹ موجود تھے، تاہم ہوٹل میں موجود لوگ افراتفری کے باعث دروازے استعمال نہ کرسکے۔ رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ ہوٹل انتظامیہ کے مطابق ایمرجنسی الارم کام کررہے تھے۔ تاہم عینی شاہدین کا کہنا ہے کہ انہوں نے کسی الارم کی آواز نہیں سنی، ہوٹل میں آگ بجھانے کے آلات تھے لیکن دھواں ختم کرنے والے آلات نہیں تھے، لہذا زیادہ تر ہلاکتیں عمارت میں دھواں بھر جانے کے باعث دم گھٹنے سے ہوئیں۔ واضح رہے کہ شارع فیصل پر ہوٹل میں لگنے والی آگ کے باعث دم گھٹنے سے 3 خواتین سمیت 11 افراد جاں بحق اور 70 سے زائد افراد زخمی ہوگئے۔
خبر کا کوڈ : 588996
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش