0
Wednesday 14 Dec 2016 09:02

حرا سے حرم تک پھلنے والی روشنی ہی ہمارے اندھیروں کو اُجالا عطا کر سکتی ہے، سردار فضل عباس میکن

حرا سے حرم تک پھلنے والی روشنی ہی ہمارے اندھیروں کو اُجالا عطا کر سکتی ہے، سردار فضل عباس میکن
اسلام ٹائمز۔ ممبر ڈویژنل امن کمیٹی سرگودہا خالد اقبال مسرت کی رہائش گاہ پر عید میلادالنبیؐ کی مناسبت سے منعقد ہونیوالی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے وفاقی سیکرٹری سائنس اینڈ ٹیکنالوجی سردار فضل عباس میکن نے کہا ہے کہ تاجدار کائنات صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم نے انسانیت کو جو روشن راستہ دکھایا، اُس پر چلنے کی ضرورت ہے۔ سرگودہا میں تقریب سے خطاب کرتے ہوئے وفاقی سیکرٹری سائنس اینڈ ٹیکنالوجی نے کہا کہ آپ ؐ نے دنیا کو بقعہ نور بنا دیا، کائنات کی پوری رحمت آپؐ کی ذات میں محیط تھی، کلمہ حق بلند کرنے کا آغاز محؑمد کی ذات گرامی سے ہوا اور حضؑور کے اقوال و افعال ہی جھلستی سرزمین کو گلزار بنا سکتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ محؑمد عربی تمام جہانو ں کیلئے رحمت بنا کر معبوث کیے گئے۔ فضل میکن نے مزید کہا کہ کائنات کا پورا نظام حضور اکرم ؐ کے گرد گھوم رہا ہے اور پاکستان کی ترقی کا دارومدار اسوہ رسول صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم پر عمل پیرا ہونے میں مضمر ہے، حرا سے حرم تک پھلنے والی روشنی ہی ہمارے اندھیروں کو اُجالا عطا کر سکتی ہے۔
خبر کا کوڈ : 591512
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش