0
Thursday 15 Dec 2016 11:49

ایک ماہ گزر گیا، لاہور پولیس پروفیسر راؤ الطاف کے قاتل گرفتار نہ کر سکی

ایک ماہ گزر گیا، لاہور پولیس پروفیسر راؤ الطاف کے قاتل گرفتار نہ کر سکی
اسلام ٹائمز۔ اقبال ٹاؤن کے علاقہ میں 15 نومبر کو ٹارگٹ کلنگ کا شکار ہونیوالے پروفیسر کے قاتلوں کو پولیس تاحال گرفتار نہیں کر سکی۔ تفصیلات کے مطابق اقبال ٹاؤن کے رہائشی 50 سالہ راؤ الطاف حسین وحدت کالونی سائنس کالج میں پروفیسر تھے۔ 15 نومبر کو وہ اپنے 7 سالہ بیٹے کو پاک بلاک یونیک سکول چھوڑ کر واپس گھر جا رہے تھے کہ راستے میں 2 نامعلوم مسلح موٹر سائیکل سواروں نے انہیں فائرنگ کرکے زخمی کر دیا اور فرار ہوگئے، پروفیسر زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے موقع پر ہی دم توڑ گئے تھے، پولیس نے مقتول کی لاش کو پوسٹ مارٹم کیلئے جناح ہسپتال مردہ خانہ میں منتقل کرکے مقتو ل کے ہم زلف قیصر وغیرہ سمیت 2 نامعلوم افراد کیخلاف قتل کی دفعات کے تحت مقتول کی بیوی کی مدعیت میں مقدمہ نمبر 1221\16 درج کرکے تفتیش شروع کردی۔ پولیس ایک ماہ گزرنے کے باوجود مرکزی ملزم کو تاحال گرفتار نہیں کر سکی۔ دوسری جانب پولیس کا کہنا ہے کہ جائے وقوعہ پر جیوفینسنگ بھی کروائی گئی اور مشکوک کال بھی ٹریس کی گئی ہے جبکہ واقعہ میں ملوث نامزد مرکزی ملزم قیصر دبئی میں رہائش پذیر ہے جس کی گرفتاری کیلئے انٹرپول سے رابطہ کیا گیا ہے اور جلد ملزم کو پولیس گرفتار کر لے گی۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ واردات میں ملوث دو افراد پو لیس کی حراست میں ہیں، شبہ ہے کہ مذکورہ افراد نے مرکزی ملزم قیصر کی ہدایت پر پروفیسر کو قتل کرنے کیلئے شوٹرز کو 5 لاکھ روپے دیئے تھے۔ پولیس کا کہنا ہے کہ مزید تفتیش جاری ہے جلد حقائق واضح ہو جائیں گے۔
خبر کا کوڈ : 591858
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش