0
Saturday 17 Dec 2016 00:39

ملتان، خانہ فرہنگ اسلامی جمہوریہ ایران کے زیراہتمام جشن عید میلاد النبی کا اہتمام

ملتان، خانہ فرہنگ اسلامی جمہوریہ ایران کے زیراہتمام جشن عید میلاد النبی کا اہتمام
اسلام ٹائمز۔ خانہ فرہنگ اسلامی جمہوریہ ایران ملتان کے زیراہتمام رہبر کبیر امام خمینی رضوان اللہ علیہ کے فرمان کے مطابق ''ہفتہ وحدت'' کے حوالے سے جشن عید میلادالنبی کا اہتمام کیا گیا۔ تقریب میں شیعہ سنی علمائے کرام، نعت خواں، سیاسی اور سماجی رہنمائوں نے شر کت کی۔ جشن میلاد النبی کی صدارت سابق اسپیکر قومی اسمبلی اور سابق وفاقی وزیر سید فخرامام نے کی، جبکہ ڈائریکٹر خانہ فرہنگ اسلامی جمہوریہ ایران ملتان خانم زاہدہ بخاری، ماہر تعلیم پروفیسر حمید رضا صدیقی، مخدوم زاہد حسین شمسی، شاکر حسین شاکر، مجلس وحدت مسلمین جنوبی پنجاب کے سیکرٹری جنرل علامہ سید اقتدار حسین نقوی، پرنسپل جامعہ شہید مطہری ملتان علامہ قاضی نادر حسین علوی، مولاناسید مجاہد عباس گردیزی، اہلسنت عالم دین مولانا ابوبکر عثمان، شیخ غلام یٰسین عطاری، مولانا عبدالحنان حیدری، شیخ بلال عطاری، سابق رکن صوبائی اسمبلی بابو نفیس احمد انصاری، ایم ڈبلیو ایم جنوبی پنجاب کے ڈپٹی سیکرٹری جنرل محمد عباس صدیقی اور دیگر رہنما موجود تھے۔ رہنمائوں نے اپنے خطاب میں امام انقلاب خمینی بُت شکن کے ہفتہ وحدت کے حوالے سے اقدام پر گفتگو کرتے ہوئے اسے عالم اسلام کی یکجہتی کا ذریعہ قرار دیا، رہنمائوں کا کہنا تھا کہ امام خمینی کا انقلاب کسی ایک ملک یا خطے کے لئے نہیں بلکہ جہانی تھا، بعض تنگ نظر طاقتوں نے اسے مسلکی اور علاقائی انقلاب قرار دیا، لیکن وقت کے ساتھ ساتھ اس انقلاب نے پورے خطے کو منور کیا اور تمام مستضعفین جہاں کو ظالم، فاسق، فاجر اور جابر حکمران کے سامنے کلمہ حق کہنے کا حوصلہ دیا۔ رہنمائوں نے کہا کہ آج رسول خدا (ص) کی سیرت اور کردار کو اپنانے کی ضرورت ہے۔
خبر کا کوڈ : 592277
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش