0
Sunday 18 Dec 2016 20:09

مولانا حماد فاروق فائرنگ کیس، ملزمان کو فوراً گرفتار کیا جائے، مولانا فضل الرحمن

مولانا حماد فاروق فائرنگ کیس، ملزمان کو فوراً گرفتار کیا جائے، مولانا فضل الرحمن
اسلام ٹائمز۔ جمعیت علماء اسلام کے سربراہ مولانا فضل الرحمن نے کہا ہے کہ ڈی آئی خان سمیت پورے خیبر پختونخوا میں پائیدار قیام امن ضروری ہے۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے اسلام آباد کے ہسپتال میں زیر علاج جے یو آئی (ف) کے ضلعی جنرل سیکرٹری مولانا حماد فاروق اور ان کے جواں بیٹے کی عیادت کے دوران گفتگو کرتے ہوئے کیا۔ واضح رہے کہ پانچ روز قبل جے یو آئی (ف) کے ضلعی جنرل سیکرٹری مولانا حماد فاروق اور ان کے بیٹے عبید فاروق کو نامعلوم حملہ آوروں نے فائرنگ کرکے قتل کرنے کی کوشش کی تھی۔ سول ہسپتال ڈیرہ میں ابتدائی علاج کے بعد انہیں اسلام آباد منتقل کیا گیا تھا، جہاں دونوں کی حالت خطرے سے باہر ہے۔ مولانا فضل الرحمن نے ان کی عیادت کے دوران گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ حملہ آوروں کو فی الفور گرفتار کیا جائے، حملہ آوروں کی گرفتاری میں تاخیر اداروں کی کارکردگی پہ سوال ہے۔
خبر کا کوڈ : 592701
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش