0
Tuesday 15 Mar 2011 00:31

شہر میں دہشت گردی کے جاری واقعات حکومتی رٹ کو چیلنج کر رہے ہیں،شاہی سید

شہر میں دہشت گردی کے جاری واقعات حکومتی رٹ کو چیلنج کر رہے ہیں،شاہی سید
کراچی:اسلام ٹائمز۔عوامی نیشنل پارٹی(سندھ) کے صدر شاہی سید نے اے این پی کے عہدے دار و کارکنان کی قصبہ کالونی میں نادر خان، عالم زیب اور گلستان جوہر میں ہمایوں کوہستانی کی ٹارگٹ کلنگ میں ہلاکتوں اور شمس الحق، اورنگزیب شاہ، قاسم خان، عبدالکریم کو زخمی کئے جانے کی شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہوئے مطالبہ کیا ہے کہ سفاک دہشت گردوں کو گرفتار کر کے انصاف کے کٹہرے میں لایا جائے۔ باچا خان مرکز کراچی سے جاری بیان میں انھوں نے کہا کہ شہر میں دہشت گردی کے جاری واقعات حکومتی رٹ کو چیلنج کر رہے ہیں۔ زندگی کے تمام طبقات بدامنی کے جاری تسلسل سے خوف و ہراس میں مبتلا ہیں۔ شاہی سید نے پولیس سرپرستی میں عہدے دار ہمایوں کوہستانی کو دہشتگردوں کے حوالے کر کے ہلاک کئے جانے پر اپنے شدید ردعمل کا اظہار کرتے ہوئے واقعے کو سفاکیت کی انتہا قرار دیا ہے۔
ان کا کہنا تھا کہ لسانی دہشت گرد عوامی نیشنل پارٹی کی تحریک حصول حقوق کو دبانے کے لئے جتنی بھی کوشش کر لیں انھیں ناکامی کا سامنا کرنا پڑے گا۔ انھوں نے حکومت سے مطالبہ کیا کہ ہمایوں کوہستانی شہید کو دہشت گردوں کے حوالے کرنے والے پولیس اہلکاروں کو فورا گرفتار کیا جائے۔ قانون کے محافظوں کا غیر انسانی اقدام شرمناک اور قابل مذمت ہے۔ انھوں نے ہلاک ہونے والے ہمایوں،نادر خان،عالم زیب کے لواحقین سے اظہار تعزیت اور زخمی ہونے والے شمس الحق، اورنگزیب شاہ، قاسم خان، عبدالکریم کی جلد صحت یابی کی دعا کی۔ شاہی سید نے تمام کارکنان کو تلقین کرتے ہوئے کہا کہ کسی بھی اشتعال انگیزی پر صبر و تحمل کا دامن ہاتھ سے نہ چھوڑیں۔ دہشت گرد بزدلانہ کاروائیاں کر کے شہر کا امن برباد کرنے کی روش پر گامزن ہیں جسے انھیں اتفاق و اتحاد سے ناکام بنانا ہو گا۔

خبر کا کوڈ : 59553
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش