0
Tuesday 3 Jan 2017 10:35

لاہور میں غیر نمونہ نمبر پلیٹس والی گاڑیوں کیخلاف آج سے کارروائی شروع

لاہور  میں غیر نمونہ نمبر پلیٹس والی گاڑیوں کیخلاف آج سے کارروائی شروع
اسلام ٹائمز۔ لاہور میں محکمہ ایکسائز اور پولیس نے گاڑیوں پر غیر نمونہ نمبر پلیٹس لگانے والوں کیخلاف کریک ڈاؤن شروع کر دیا ہے۔ آج سے پولیس اور ایکسائز اہلکار غیرنمونہ نمبر پلیٹس استعمال کرنیوالوں سے گاڑی کے کاغذات لے لیں گے اور جب تک ایکسائز کی طرف سے جاری کردہ نمبر پلیٹس نہیں لگائیں گئے کاغذات واپس نہیں ہونگے جبکہ جعلی نمبر پلیٹس بنانے والوں کیخلاف مقدمات درج ہونگے۔ ذرائع کے مطابق محکمہ ایکسائز اور پولیس نے آج سے شہر بھر میں غیرنمونہ نمبر پلیٹس استعمال کرنیوالی گاڑیوں کیخلاف مکمل طور پر کریک ڈاون کرنے کا فیصلہ کیا ہے، اس سے پہلے ایکسائز کی جانب سے گاڑیوں کی غیر نمونہ نمبر پلیٹس اتار کر وارننگ جاری کی جا رہی تھی لیکن آج سے غیر نمونہ نمبر پلیٹ استعمال کرنیوالی گاڑیوں کے مالکان سے کاغذات لے لیے جائیں گے اور نمبر پلیٹس اُتار لی جائیں گی اور جب تک حکومت سے جاری کردہ نمبر پلیٹس لگائی نہیں جائیں گی تب تک کاغذات واپس نہیں کیے جائیں گے۔ ذرائع کا کہنا ہے جو لوگ جعلی نمبر پلیٹس بنا رہے ہیں انکا آج سے سامان ضبط کیا جائے گا اور اگر پھر بھی وہ اس کام سے باز نہ آئے تو ان کیخلاف نئے قانون کے تحت مقدمات درج کیے جائیں گے۔ شہریوں نے "الباکستان" اور مختلف ناموں والی نمبر پلیٹس لگا رکھی ہیں جن کو محکمہ ایکسائز غیر قانونی قرار دے چکا ہے۔
خبر کا کوڈ : 596659
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش