0
Tuesday 10 Jan 2017 12:49

کراچی، رہائشی عمارت میں آگ لگنے سے 3 کمسن بچے جاں بحق

کراچی، رہائشی عمارت میں آگ لگنے سے 3 کمسن بچے جاں بحق
اسلام ٹائمز۔ شہر قائد کے علاقے لیاری میں رہائشی عمارت کے کچرے میں لگی آگ کے باعث گھر میں دھواں بھر جانے سے 3 کمسن بہن بھائی جاں بحق ہوگئے، جبکہ ماں باپ کی حالت تشویشناک ہے۔ تفصیلات کے مطابق لیاری کے علاقے نیا آباد میں 4 منزلہ رہائشی عمارت کے اندر رات گئے کچرے میں آگ لگ گئی، جس نے دیکھتے ہی دیکھتے عمارت کو لپیٹ میں لے لیا، آگ اتنی شدید تھی کہ گھر میں دھواں بھر گیا، جس کے باعث میاں بیوی اور ان کے 3 بچے بیہوش ہوگئے، جنھیں فوری طور پر سول اسپتال منتقل کیا گیا، تاہم تینوں بچے، جن میں 5 سالہ علیہان، 4 سالہ عبدالعزیز اور 2 سالہ آمنہ جاں بحق ہوگئے، جبکہ بچوں کے والد عمیر اور ان کی اہلیہ شمیم تشویش ناک حالت میں اسپتال میں داخل ہیں۔ علاقہ مکین کے مطابق فائر بریگیڈ تاخیر سے پہنچی، جبکہ ریسکیو ورکرز کے پاس سیڑھیاں بھی نہیں تھیں، دوسری جانب فائر بریگیڈ حکام کا کہنا ہے کہ اطلاع پر فائر ٹینڈر بروقت روانہ کر دیا گیا تھا، آگ شارٹ سرکٹ کے باعث لگی، فائر بریگیڈ کی دو گاڑیوں نے دو گھنٹے بعد آگ پر قابو پایا۔
خبر کا کوڈ : 598761
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش