0
Monday 23 Jan 2017 09:32

اسرائیلی وزیراعظم کی ایرانی قوم کو گمراہ کرنے کی سازش ناکام، ایرانی عوام نے نیتن یاہو کاپیغام مسترد کردیا

اسرائیلی وزیراعظم کی ایرانی قوم کو گمراہ کرنے کی سازش ناکام، ایرانی عوام نے نیتن یاہو کاپیغام مسترد کردیا
اسلام ٹائمز۔ ناجائز ریاست اسرائیل کے وزیراعظم بنیا مین نیتن یاہو کی ایرانی عوام کو گمراہ کرنے کی کوشش ناکام، ایرانیوں نے اسرائیلی وزیراعظم کی چال کو مسترد کر دیا ہے۔ اسرائیلی وزیراعظم نے قبل ازیں فیس بک پر اپنے ویڈیو پیغام میں براہ راست ایرانی قوم کو مخاطب کیا۔ فارسی سب ٹائٹلز کیساتھ انگریزی میں گفتگو کرتے ہوئے بنیامین نے ایرانی عوام کو مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ ہم آپ کے دوست ہیں، دشمن نہیں۔ اسرائیلی وزیراعظم بنیامین نے اپنے پیغام میں ایرانی حکومت اور ایرانی عوام میں تمیز کرتے ہوئے مزید کہا کہ میں جلد امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ سے گفتگو کروں گا کہ کیسے ایرانی حکومت کی طرف سے اسرائیل کو تباہ کرنے کی دھمکیوں کا تدارک کیا جا سکتا ہے۔ نیتن یاہو نے ایرانی قوم کو مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ ایرانی شہریو! تمہاری تاریخ قابل فخر ہے اور تم ایک بہترین ثقافت کے علمبردار ہو، لیکن افسوسناک امر یہ ہے کہ تمہیں ’’دینی مطلق العنانی‘‘ کی ہتھکڑیوں سے باندھ کر رکھا جا رہا ہے۔

اسرائیلی وزیراعظم کے اس ویڈیو پیغام کو ایرانی عوام نے "ہرزہ سرائی" اور انقلاب اسلامی کیخلاف ناکام سازش قرار دیا ہے۔ ایرانیوں کا کہنا ہے کہ ہم گمراہ قوم تھے، جو بے راہ روی کے اندھیروں میں دھنسے ہوئے تھے اور ایران مغربی اقوام کیلئے عیاشی کا مرکز بنا ہوا تھا، لیکن انقلاب اسلامی نے ہمیں اپنی شناخت دی، اسلامی انقلاب سے ہماری حالت ہی تبدیل ہوگئی اور ہم ذلالت کے اندھیرے سے نکل کر ایمان کی روشنی میں آ گئے ہیں۔ ہم اپنی اس ایمانی بصیرت پر راضی ہیں، ہمیں "دینی مطلق العنانی" سے کوئی پریشانی نہیں۔ ایرانی عوام کا کہنا ہے کہ اسرائیلی وزیراعظم ہمیں علماء سے دور کرنے کی سازشوں کی بجائے فلسطین کی زمین مسلمانوں کے سپرد کرے اور خود یہاں سے چلتا بنے ورنہ وہ دن بہت قریب ہے جب اسرائیل کے ناپاک وجود سے دھرتی کا پاک کر دیا جائےگا۔
خبر کا کوڈ : 602621
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش